خبرنمبر1
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو 24اکتوبر کو گرفتارکرنےسے روک دیا، قائد ن لیگ کی حفاظتی ضمانت منظور، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری معطل، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ہمیں درخواست پر کوئی اعتراض نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ بالکل بھی اعتراض نہیں کررہے۔ اگر نیب اعتراض کرتا تو ہم دلائل سن کر فیصلہ کرتے ، جسٹس میاں گل حسن کے ریمارکس
خبرنمبر 2
توشہ خانہ کیس ، عدالت نے نوازشریف کو گرفتارکرنے سے روک دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ 24اکتوبر تک نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کئے جا رہے ہیں۔ قائدن لیگ 24تاریخ تک پیش ہو جائیں ، نوازشریف پیش نہ ہوئے تو مزیدکارروائی کی جائے گی ۔ جج کے ریمارکس ، نیب کانوازشریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے حق میں بیان ، نوازشریف پیش ہونا چاہتے ہیں تو وارنٹ معطل کر دیں ، نیب پراسیکیوٹر کا موقف
خبرنمبر3
شہبازشریف کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم ، ضمانت ایک بنیادی حق ہے امید کرتے ہیں انصاف کا غلبہ ہوگا۔ منتخب وزیراعظم کو من گھڑت کہانی کی بنیاد پر نااہل کیاگیا۔ مضحکہ خیز کیس میں پھنسایاگیا اور ناروا سلوک کیا گیا۔منصفانہ سماعت سے نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہو جاتی صدر ن لیگ کا پیغام
خبرنمبر4
نوازشریف 21اکتوبر کی سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے ، قائد ن لیگ وفاقی دارالحکومت سے لاہور روانہ ہوں گے ، مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ اسحاق ڈار کا میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام
خبرنمبر5
قائد ن لیگ کی 21اکتوبر کو اسلام آباد آمد ، قانونی معاملات نمٹانے کے بعد نوازشریف لاہور روانہ ہوں گے ۔اعظم نذیر تارڑ کی دنیا نیوز سے گفتگو۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف 21اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ عطاتارڑ
خبرنمبر6
غزہ پر اسرائیلی جارحیت بدستور جاری، صیہونی قابض فوج کی غزہ کے ایک اور اسپتال پر بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 433فلسطینی شہید، اسپتال میں 8ہزار بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے ۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 3500سے زائد فلسطینی شہید، 13ہزار زخمی ہو چکے ۔
خبرنمبر7
امریکا نے غزہ کیلئے انسانی امداد کی قرارداد ویٹو کر دی،15رکنی سلامتی کونسل میں 12ووٹ قرارداد کے حق میں پڑے ۔انسانی امداد کی قرارداد برازیل کی جانب سے پیش کی گئی ۔
خبرنمبر8
برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اسرائیل پہنچ گئے ۔ رشی سوناک برطانوی شہریوں کی بحفاظت واپسی پر بات کریں گے۔ حماس کے حملے کے بعد متعدد برطانوی شہری لاپتہ ہیں۔
خبرنمبر9
چینی صدر اورمصری وزیراعظم کی بیجنگ میں ملاقات، اسرائیل حماس تنازع ، چینی صدر کا جنگ بندی پر زور، جنگ بندی سب سے اہم کام ہے ۔ شی جن پنگ ،
خبرنمبر10
6 خلیجی ممالک کا مسقط میں اجلاس، غزہ کیلئے 100ملین ڈالر کی امدادی رقم کا اعلان ، فلسطین کی صورتحال کے پیش نظر فوری ریلیف آپریشن کی ضرورت ہے ، 100ملین ڈالر دینے کا وعدہ کرتے ہیں ۔ وزرائے خارجہ کا اتفاق،
خبرنمبر11
غزہ پر اسرائیلی جارحیت، تشددکی لہر خطے میں پھیلنے لگی، حزب اللہ کا 3اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ،
خبرنمبر12
اسرائیل جنگی جرائم پر اسلامی دنیا کے سخت انتقام سے خبردار رہے ، ایرانی صدرابراہیم رئیسی کہتے ہیں امریکا اسرائیل کے جرائم میں اس کا ساتھی ہے ، فلسطینیوں کے خون کا ہر قطرہ اسرائیل کو اپنے زوال کے قریب لے جا رہا ہے ۔
خبرنمبر13
سعودی عرب کا غزہ کی پٹی پر بین الاقوامی انسانی قانون کے اطلاق کا مطالبہ ، تمام فریقوں کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنےکاپابند ہونا چاہیے ، سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان
خبرنمبر14
ترک صدر فلسطین کے معاملے پر مغرب کے رویے پر نالاں ، سلامتی کونسل ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہی ، مغرب آگ پر تیل چھڑکنے کے سوا کچھ نہیں کررہا، عالمی میڈیا متعصبانہ نشریات سے قتل عام کی پردہ پوشی کررہا ہے ، ترک صدر کی تنقید، رجب طیب اردوان کی او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس کی تعریف، امدادی سامان کے 3طیارے مصر روانہ کر دئیے ۔
خبرنمبر15
جدہ میں غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے ، اقوام متحدہ جارحیت کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے ، غزہ پر مسلط کردہ محاصرہ فوری ختم کیاجائے ۔ امن غیر قانونی اسرائیلی قبضےکو ختم کئےبغیر ممکن نہیں ، اقوام عالم یو این قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔ او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری،
خبرنمبر 16
اسرائیلی بمباری کے خلاف امریکی شہریوں کا کیپٹل ہل کے اندر اور باہر احتجاج،پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، آزاد فلسطین اور جنگ بندی کے نعرے ، جنگ بندی اور آزادفلسطین کے نعرے ، فلسطینیوں کی نسل کشی روکنےکا مطالبہ ، غزہ حملے کےخلاف لندن کی ڈائوننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاج، بارش کے باوجود سیکڑوں افراد کی شرکت، اسپتال پر حملہ کر کے اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا، برطانیہ اور دیگر ممالک فلسطینیوں کی نسل کشی کا نوٹس لے ، شرکا کامطالبہ ،
خبرنمبر17
اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کا مشرق وسطی کی صورتحال پر اجلاس، پاکستان کا اسرئایل کے حملے کے خلاف عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ ، غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بحال کرنے کی اپیل ،
خبرنمبر18
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر شدید تحفظات کااظہار، نہتے فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہاہے ، پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، فلسطین میں پاکستانی فوج بھیجنےکاکوئی ارادہ نہیں ، پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں ٹھوس موقف اختیار کیا، اشیاضروریہ پر مشتمل امداد فلسطین بھجوائی جائے گی ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی پریس بریفنگ،
خبرنمبر19
غزہ کی چنگاری شعلہ بننے لگی ، فرانس سے اٹلی اورجرمنی تک سیکورٹی تناؤ، فرانس میں سیکورٹی الرٹ، کئی ایئرپورٹس کو خالی کرا لیا گیا۔ روم کے قریبی اسکول کو بم کی دھمکی ملنے پر خالی کرالیا گیا۔
خبرنمبر20
مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کا مظلوم فلسطینیوں کے حق میں جذباتی ویڈیو پیغام ،ایسے مشکل وقت میں بات کرنا آسان نہیں، فلسطینیوں پر بدترین تشدد اور بے انتہا بربریت ناقابل برداشت ہے ،
خبرنمبر21
الیکشن کمیشن کا پولنگ اسکیم ڈرافٹ کرنے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ، عام انتخابات کرانے کیلئے مجوزہ پولنگ اسٹیشنزکا ریکارڈ طلب ،نئی حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ ہوں گی۔ نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کو فوری اپ ڈیٹ کیا جائے۔
خبرنمبر 22
چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی ۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالتی تحریری فیصلے تک سائیکل فراہمی سے روک دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی ورزش کیلئے سائیکل مہیا کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین 23اکتوبرکوسماعت کریں گے۔
خبرنمبر23
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی بازیابی کیلئے آر پی او راولپنڈی کو ایک ہفتے کی مہلت ، آر پی او صاحب بتائیں شیخ رشید بارے کیا پیش رفت ہے ؟عدالت کا استفسار،بازیابی کیلئے کوشش جاری ہے مزید مہلت چاہیے ، آر پی اوکی استدعا، ایک ہفتے کی مہلت آخری موقع سمجھ کر دےرہے ہیں اس کے بعد مزید التو نہیں دیں گے ،عدالت کے ریمارکس، سماعت27اکتوبر تک ملتوی ،
خبرنمبر24
میئر کراچی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف درخواستوں پر سماعت، مرتضی وہاب کے کاغذات کی منظوری کیخلاف دائر تمام درخواستیں مسترد، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کاغذات کو چیلنج کیا تھا۔
خبرنمبر25
گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے توانائی ڈویژن کی سمری آئی ایم ایف سے شیئر ،گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کااظہار تشویش،گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے ، آئی ایم کے تحفظات، گیس قیمتوں میں اضافےکیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیرکو طلب،


