خبرنمبر1
غزہ کے اسپتالوں میں بے ہوش کیے بغیر آپریشن کیے جا رہے ہیں ، ان لوگوں کی زندگیاں بچائی جا رہی ہیں جن میں جینےکی امید ہے باقیوں کومرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے ،غزہ سے ڈاکٹر مدحت عباس کی جیونیوز سے گفتگو، کہا اسپتالوں کے صحن میں ، آپریشن رومز میں ایمرجنسی رومز کی زمین پر سیکڑوں افراد پڑے ہیں۔ اکثریت معصوم بچوں کی ہے ۔
خبرنمبر2
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت میں شامل وزرااور بیوروکریٹس پر سوال اٹھا دیا،جو لوگ وائٹل رول اداکرنے والے پچھلی حکومت میں بھی تھے سی ڈی اےمیں تعینات ڈیپوٹیشن افسران کے تبادلے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس، جو پچھلی حکومت میں تھے وہ لوگ اب اس نگران حکومت میں ان کی لائن پر ہیں، میاں گل حسن اورنگزیب ، کیوں پل اینڈ چوز کیاجارہاہے ؟میاں گل حسن کا الیکشن کمیشن حکام سے سوال، عدالت کا درخواست گزار کود ی گئی سہولتیں واپس نہ لینے کا حکم ،وسیم حیات باجوہ کی سہولتیں واپس نہ لینے کا حکم، درخواست گزارکو گھر خالی کرنے سے روک دیا ۔عدالت نے کہا بادی النظر میں درخواست گزار کو سی ڈی اے نے انتقام کا نشانہ بنایا، اسلام آباد ہائیکورٹ کی الیکشن کمیشن کو تعصب پرمبنی فیصلوں پرنظرثانی کی ہدایت، الیکشن کمیشن کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن میں ترمیم کی یقین دہانی ،
خبرنمبر3
گوجرانوالہ میں فرح گوگی اور شوہر احسن جمیل گجر کیخلا ف مقدمہ درج، فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات شامل، فرید ٹاؤن کے رہائشی کی مدعیت میں مقدمہ درج ، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2دکانیں خریدی تھیں ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کر کے دکانیں کسی اور منتقل کر دیں ۔
خبرنمبر4
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ،خاتون جاں بحق ، 2خواتین زخمی ،پولیس کے مطابق فائرنگ جھگی نشینوں پر کی گئی ۔مقتول خاتون کے لواحقین کا ہزار گنجی چورنگی پر احتجاج، ٹائر جلائے ۔
خبرنمبر5
فیصل آباد میں دکاندار پر تشدد اوراغوا کا الزام،ایس ایچ او سمیت 2پولیس اہلکار معطل،سی پی او نے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ شہری نے درخواست دی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے ڈیڑے پر لےجا کر تشددکیا۔ اورایک لاکھ روپے تاوان لیکر رہائی دی۔
خبرنمبر6
لاہور میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ، عابد باکسر کے خلاف مزید کارروئی کے کیلئے پولیس کے مساجد میں اعلانات، جوشہری عابد باکسرکے خلاف کارروائی چاہتا ہے رابطہ کرے ،سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر پر اشتہاری ملزمان کو پناہ دینےکا الزام ہے، بھتہ خوری ، ساتھی پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے بھی الزامات ہیں ۔
خبرنمبر7
کارونجھرمیں کسی بھی قسم کی کھدائی یا کمرشل سرگرمی کی اجازت نہیں ، صرف آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کونوادرات کی تلاش کیلئے کام کی اجازت ہوگی، سندھ ہائیکورٹ کارونجھر کے پہاڑوںمیں کھدائی سے متعلق فیصلہ جاری،فیصلے کے مطابق کسی بھی قسم کی کھدائی کی گئی تو سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز افسران ذمہ دار ہوں گے، عدالت میں دائر درخواست پر فیصلہ 5ستمبر کومحفوظ کیا گیا تھا،
خبرنمبر8
فیصل آباد سمندری روڈ پر اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق ، میک اپ آرٹسٹ زخمی ، کار سوار ملزمان کے حملے میں اداکارہ فائرنگ سے محفوظ رہیں ۔
خبرنمبر9
رانی پور میں کم سن فاطمہ کی ہلاکت کا کیس، حنا شاہ سمیت تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13روزکی توسیع، تفتیشی افسر کے مطابق تمام ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ میڈیکل بورڈ کو بھیجی گئی ہے ۔ ملزمان فیاض شاہ کی سماعت ضمانت کل تک ملتوی، ملزم حنا شاہ وومن جیل سکھر منتقل کر دیا گیا۔
خبرنمبر10
خیبرپختونخوا صحت کارڈ پر آج سےنئے مریضوں کا علاج بند، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق فیصلہ مالی بحران کے باعث عارضی طور پر کیا گیاہے ۔ انشورنس کمپنی کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ محکمہ خزانہ جلد 2ارب روپے جاری کر دے گا، محمود اسلم
خبرنمبر11
کراچی، پشاور راولپنڈی چمن کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق، رواں سال پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد43ہو گئی ۔رواں سال کراچی ایسٹ کے سیوریج میں چوتھی بار پولیو وائرس پایا گیا۔ پشاورراولپنڈی کے نمونوں میں پایاگیا وائرس افغانستان سے ملتا جلتا ہے ۔
خبرنمبر12
آصفہ بھٹو کا سانحہ کارساز کے شہداکوخراج تحسین ،کہا18اکتوبر 2007کو شہیدبینظیربھٹو کے استقبال کی ریلی کو خودکش حملہ آور وں نے خون سے رنگ دیا تھا۔ جان نثار خود قربان ہو گئئے مگر بی بی پر آنچ نہ آنے دی۔ بی بی شہید کی حفاظت کرنےوالے 177شہیدوں کوسلام ،
خبرنمبر13
صدر مملکت عارف علوی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی سفارتخانے پہنچ گئے ،ہیڈ آف مشن سے ملاقات، شاہد خاقان عباسی ،مولانا حامد الحق حقانی ،میاں اسلم بھی سفارت خانےپہنچے ،مولانا فضل الرحمن اور علی محمدخان بھی یکجہتی کیلئے سفارتخانے گئے۔


