خبرنمبر1

20ہزاراہلکاروں سےجلسہ تو ہو جائے گا، ریاستی سطح پر استقبال سے الیکشن نہیں جیتےجا سکتے ، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کے وار، کہا سلیکشن بہت ہوچکی اب الیکشن ہونا چاہیے ، کہاں لکھا ہے کہ ایک شخص کی سلیکشن کے لیے الیکشن روکےجائیں۔الیکشن کمیشن کو چاہیے انتخابات کی تاریخ دے ، نوازشریف کے استقبال کےبدلے جنت کا اعلان حیرت انگیز ہے ۔
خبرنمبر2

بچوں کومار کر یرغمالیوں کو نہیں بچایاجا سکتا،جمائمہ گولڈاسمتھ ، زندگیاں سب کی مقدس، قتل و غارت بند ہونی چاہیے ، فٹبالر صلاح
 
خبرنمبر3

سپریم کورٹ میں عام انتخابات اور سویلین کے ملٹری ٹرائل کیسز مقرر ہونے والے ہیں ،عام انتخابات کے مقدمات بھی مقرر ہونے والےہیں ،مشکل مقدمات آ رہے ہیں دیگر کیسوں کو سننا مشکل ہوگا، نیب ترامیم الیکشن کیس میں دو ماہ تک مصروف ہوں گے ،چیف جسٹس کے دوران سماعت ریمارکس پاک عرب ریفائنری کےملازمین کا کیس دو ماہ کیلئے ملتوی ،

خبرنمبر4

کراچی میں ایک اور نوجوان اسٹریٹ کرائم کا شکار بن گیا، ڈاکوئوں نے موبائل فون کیلئے 23سال کے سعد کی جان لے لی ،نوجوان بیٹے کی موت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ، چند ماہ بعد سعد اوراس ک بہن کی شادی تھی ۔

خبرنمبر5

نئے پاسپورٹ کے اجرا میں بیک لاک 7لاکھ تک پہنچ گیا، فرانس سے لیمی نیشن پیپرز کی کھیپ جمعہ کو پاکستان کو پہنچےگی ،۔