خبرنمبر1

نوازشریف سعودی عرب میں چند روز قیام کے بعد دبئی پہنچ گئے ۔ سابق وزیر اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے گھر پر قیام کریں گے ۔ نوازشریف 21اکتوبر کی سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ وفاقی دارالحکومت سے لاہور روانہ ہوں گے ۔ نوازشریف مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ اسحاق ڈار کا سوشل میڈیا پر اظہار

خبرنمبر2

ایم کیو ایم کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل مظاہرے کا اعلان ، ن لیگ کی قیادت کو بھی شرکت کی دعوت، پی ٹی آئی کے لوگ شریک ہوں گے تو کوئی پکڑا نہیں جائے گا، غزہ پر اس لیے ظلم ہو رہا ہے کہ امت مسلمہ ایک نہیں ، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر مسئلہ فلسطین پر تمام کو یکجا ہونا پڑے گا جماعت اسلامی کو بھی شرکت کی دعوت دیں گے ۔ مصطفی کمال کی محمد زبیر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس ،

خبرنمبر3

انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش، پاکستان انڈر19کی کوچنگ پر انضمام الحق کے اختلافات پیدا ہوئے ، انضمام الحق انڈر 19کا ہیڈ کوچ محمد یوسف کو بنوانے کے خواہش مند تھے ۔ پی سی بی نے پاکستان انڈر 19کا کوچ شاہد انور کو مقرر کیا۔ جس پر اختلافات ہوئے ۔

خبرنمبر4

جھوٹی خبریں ، من گھڑت پروپیگنڈا پھیلانے میں ہندوستان کا پہلا نمبر، دنیا میں 18فیصد جھوٹی خبریں ہندوستان سے پھیلائی جاتی ہیں ۔ فلسطین اسرائیل تنازعے میں بھارت کی جانب سے قتل عام کی حمایت میں حیران کن پروپیگنڈا کیا۔ بھارتی میڈیا نے حماس کی جانب سے 40بچوں کو قتل کرنے کی جھوٹی خبر وائرل کی ۔ اسرائیلی فوج نے 40بچوں کے قتل کی خبر بے بنیاد ہونے کی تصدیق کی ۔ بھارتی میڈیا میں مصری ، اسرائیلی فوجیوں کو حماس کے جنگجو بتایا جارہا ہے ، غیر ملکی ٹی وی کی تنقید،

خبرنمبر5

جنوبی وزیرستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج کا اہم اقدام ، گورنمنٹ پرائمری سکول تبائی سر جنوبی وزیرستان فعال کر دیا گیا۔ اسکول کے لیے اسٹیشنری اور فرنیچر بھی فراہم ، پاک فوج کی خصوصی کوششوں اور اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ اسکول کئی سال سے دہشت گردی کے باعث غیر فعال تھا۔

خبرنمبر6

نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال، میری ٹائم انڈسٹری کے حوالے سے پنجاب کی صنعتوں کی ڈیمانڈ پر گفتگو، پاک بحریہ کے جانبازوں نے ہمیشہ پاکستانی سمندری حدود کا دفاع کیا، محسن نقوی

خبرنمبر7

افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، اب تک مجموعی طور پر 48ہزار 508پناہ گزین وطن واپس چلے گئے ۔ غیر قانونی افغان باشندے رضا کارانہ طور پر ترک اور چمن بارڈر واپس جا رہے ہیں، حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو انخلا کیلئے 31اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔