خبر نمبر 1
چیئرمن پی ٹی ائی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا عدالت کا لاء افسروں کے تاخیر سے آنے پر اظہار برہمی جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیے سب کو نواز شریف کی پڑی ہے اس عدالت کی معاونت کے لیے کون ائے گا ۔۔
خبر نمبر 2
چیئرمین تحریک انصاف کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا 26 اکتوبر کو سماعت ہوگی تو شہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی ائی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی گئی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔۔
خبر نمبر 3
نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم جاری شہدا کی تعداد 3785 ہوگئی فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک 1524 بچے ایک ہزار خواتین اور 120 معمر افراد شامل ہیں اسرائیلی حملوں میں ساڑھے 12 ہزار فلسطینی شہری زخمی ہو چکے ملبے میں دبے سینکڑوں افراد کی شہادت کا بھی خدشہ ہے اسرائیلی فورسز کا حملوں میں حماس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا دعوی ۔۔
خبر نمبر 4
ہسپتالوں پر حملے کے بعد اب فلسطینی ایمبولنسز بھی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے لگی مغربی کنارے میں اسرائیلی بکتر بند گاڑی نے فلسطینی ایمبولنس کو ہسپتال جانے سے روک دیا بیت اللحم میں ایمبولنس مریض کو ہسپتال لے جا رہی تھی اسرائیلی بکتر بند گاڑی نے نہ صرف ایمبولنس کا راستہ روکا بلکہ اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا اسرائیلی پتھر بند گاڑی فلسطینی ایمبولنس کو کئی میٹر تک پیچھے دھکیلتی رہی ۔۔
خبر نمبر 5
برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کا اسرائیل کا دورہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی اسرائیلی صدر سے بھی ملاقات ہوئی اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیا ۔۔
خبر نمبر 6
پاکستان آرمی غزہ کے مظلوموں کے شانہ بشانہ غزہ کے متاثرین کے لیے امداد کی پہلی کیپ روانہ امداد پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسلام اباد سے براستہ مصر روانہ کی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا کی امداد کی روانگی کی تصدیق
خبر نمبر 7
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں ن لیگی رہنما کی طرف سے نواز شریف کے استقبال کے بدلے جنت کا اعلان حیرت انگیز ہے 20 ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیز سے نواز شریف کا جلسہ ہو ہی جائے گا ریاستی سطح پر استقبال سے انتخابات جیتے نہیں جا سکتے آئین میں کہاں لکھا ہے ایک شخص کی سلیکشن کے لیے انتخابات رو کے رکھے جائیں بہت سلیکشن ہو چکی اب الیکشن ہونے چاہیے الیکشن ہونا چاہیے الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے ۔۔
خبر نمبر 8
کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد کی مسلم لیگ نون کے رہنماؤں سے ملاقات ن لیگ کے رہنماؤں نے ایم کیو ایم کی یک جہتی فلسطین ریلی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی محمد زبیر نے کہا فلسطین کے مسئلے پر ہم سب ایک ساتھ ہیں مصطفی کمال بولے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ظلم ہو رہا ہے امت کے ایک ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔۔
خبر نمبر 9
چیف جسٹس قاضی فائض عیسی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کر لیا سپریم کورٹ کے جج کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کا نام تجویز کیا گیا سپریم کورٹ میں اس وقت دو ججز کی اسامیاں خالی ہیں ۔۔
خبر نمبر 10
نگرا وزیراعلی پنجاب کا عوامی فلاح کے 34 ترجیحی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم محسن نقوی کا پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کا دورہ کمیٹی روم میں اہم اجلاس بولے فلاح عامہ کے پراجیکٹس میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے پی این ڈی بورڈ آ کر ترقیاتی منصوبوں پر سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کیا ۔۔
خبر نمبر 11
ایکسل لوڈ بندرگاہوں پر رش کا باعث بن گیا فورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر جہازوں پر سامان اتارنے اور چڑھانے کا کام بند جہاز مالکان کو بھاری نقصان کا خدشہ کئی بحری جہاز لنگر انداز ہونے کے لیے خالی برتوں کے لیے منتظر لنگر انداز بحری جہازوں میں گندم یوریا چنا اور دیگر سامان موجود سات اکتوبر سے لنگر انداز ہے جہاز اب تک بندرگاہوں سے روانہ نہ ہو سکے ۔۔
خبر نمبر 12
کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا جنا والا روڈ پر فیکٹری میں چھاپا 9 کروڑ مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط فیکٹری سے چھ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان میں بڑی گاڑیوں کے 1100سمگل شدہ ٹائر بھی شامل ۔۔
خبر نمبر 13
خیرپور میں ملازمہ قتل کیس میں ملزمان کا مزید 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں جیل منتقل کر دیا گیا ملزمان کو 14 روزہ جیل کسٹڈی ریمانڈ پورا ہونے پر خیرپور کی اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔۔
خبر نمبر 14
جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی ساجد آصف کی نماز جنازہ ادا شہید کو آبائی قصبہ نکیال ضلع کوٹلی ازاد کشمیر میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا آئی ایس پی ار کے مطابق نماز جنازہ میں حاضر سروس فوجی افسروں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کے شرکت کس مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔۔
خبر نمبر 15
معروف قانون دان ایس ایم ظفر 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے سابق وزیر قانون ایس ایم ظفر کافی عرصے سے علیل تھے ایس ایم ظفر کا شمار ملک کے بڑے قانون دانوں میں ہوتا تھا ایس ایم ظفر 1930 میں برما کے شہر رنگون میں پیدا ہوئے 1950 میں وکالت کا آغاز کیا ہائی کورٹ کے جج بھی رہے ایس ایم ظفر پی ٹی ائی کے سینٹر بیرسٹر علی ظفر کے والد تھے۔۔
خبر نمبر 16
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کل کے میچ کے لیے فخر زمان پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے فخرزمان کے گھٹنے کا علاج جاری ہے جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے فخر زمان کے آئندہ ہفتے تک فٹ ہونے کی امید سلمان علی آغا بخار سے تیزی سے صحت یاب ہونے لگے پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں کل اپنا چوتھا میچ اسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔۔


