خبرنمبر1
غزہ میں کشیدگی مشرق وسطی سمیت دنیا کا امن تباہ کر سکتی ہے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وارننگ دے دی ، سعودی ولی عہد سے جاپانی وزیراعظم فومیو کشیداکاٹیلیفونک رابطہ ، غزہ میں فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق، ترک صدر نے کہا جنگ میں مغرب آگ پر تیل چھڑکنے کے سوا کچھ نہیں کررہا ۔
خبرنمبر2
چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا، چیف جسٹس نے سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سادات کا نام تجویز کر دیا۔ سپریم کورٹ میں اس وقت 2ججز کی آسامیاں خالی ہیں ۔
خبرنمبر3
پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کااحتجاج، لاہور میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کر دیا، سیکرٹریٹ کے قریب سے مزید 49اساتذہ کو گرفتارکر لیاگیا۔ گوجرانوالہ میں بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی جاری ،
خبرنمبر4
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کے نتائج سامنے آ نے لگے ، ستمبر کے ابتدائی 15دنوں میں 5ہزار112میٹرک ٹن کھاد برآمد، 2366میٹرک ٹن آٹا اور 7ہزار میٹرک ٹن چینی پکڑ لی ۔ سب سے زیادہ ذخیرہ شدہ مال پنجاب اور سندھ سے ہاتھ لگا۔


