خبرنمبر1
فلسطین کی حمایت پر فٹبالر کریم بنزیما کے خلاف محاذ، فرانسیسی حکومت اپنے ہی لیجنڈ فٹبالر سے ناراض، وزیر داخلہ کا جہادی تنظیموں سے تعلق کا الزام لگا دیا، ایک سینیٹر نے شہریت اور ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی چینل نے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا، بنزیما نے مرنے والوں سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔ محمد صلاح کا غزہ میں فوری امداد بھجوانےکا مطالبہ ،
خبرنمبر2
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر کسی رکاوٹ وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دے دی ۔ عدالتی نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری ، جسٹس گل حسن لاء افسران کے تاخیر سے انے پر برہم ، اس کورٹ کی معاونت کیلئے کون آئے گا؟ ہر کوئی نواز کی خوشیاں منا رہا ہے ، مٹھائیاں بانٹ رہا ہے آپ سب کو نوازشریف کی پڑی ہے آپ سب کو نوازشریف کا استقبال کرنے جانا ہے ؟آخر کار چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں 1977میں میرے والد بھی جیل میں رہے ، میں بھی ان سے ملنے جیل جاتا رہا ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کےکہا چیئرمین سے صرف اس دن ملاقات کر پاتے ہیں جس دن کیس ہو اس دن بھی ملاقات ڈبے نما پنجرے میں ہوتی ہے ۔
خبرنمبر3
کراچی کیلئے ایک سہ ماہی میں بجلی دو بار مہنگی ہونے کا خدشہ،کے الیکٹرک کی بجلی 3.02روپے یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا، نیپرا میں سماعت مکمل ، نیپرا کراچی کیلئے بجلی 3.28روپے فی یونٹ مہنگی کر چکی ہے ۔
خبرنمبر4
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی شہری سے لڑائی ، سپریم کورٹ کے گیٹ کے باہر ہاتھا پائی ، وکیل پی ٹی آئی افضل مروت کا کہنا تھا کہ شہری نے انہیں بلاوجہ گالی دی ، وہ اس شخص کو جانتے تک نہیں ۔
خبرنمبر5
امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار جوش پال مستعفی، جوش پال نے بائیڈن کی غزہ پالیسی پر استعفیٰ دے دیا، بائیڈن انتظامیہ کی ایک فریق کی اندھی حمایت کررہی ہے ۔ یہ اقدار کیخلاف پالیسی فیصلوں کا باعث بن رہی ہے ۔ اسرائیلی حق دفاع میں کتنے فلسطینی بچوں کو مرنا پڑے گا؟جوش پال 11سال سے زائد محکمہ خارجہ کے اہم افسر رہے ۔ سیاسی فوجی معاملات پر ڈائریکٹر کانگریسی و عوامی امور رہے ۔


