خبرنمبر1
نواشریف واپس آ کر ملک کے تمام مسائل حل کرے گا، شہبازشریف کا تقریب سے خطاب، ملک بھر میں استقبال کی تیاری ہو رہی ہے ، سب سے بڑا استقبال کر کے نوازشریف کا مان رکھنا ہے ۔ مریم نواز بولی 21اکتوبر سے پاکستان کا عروج دیکھنے جا رہی ہیں ۔ ایک ماہ میں احساس ہوا ن لیگ سے بڑی کوئی جماعت نہیں ہے ۔ آج مخالف بھی نوازشریف کی راہ تک رہے ہیں۔ نوازشریف کی واپسی پر ن لیگ نے نیا ترانہ لانچ کر دیا۔
خبرنمبر2
اسرائیل کے غزہ پر حملے تیز، رفاہ میں بمباری سے 33افراد شہید، خان یونس میں ایک ہی گھر کے 11افراد شہید، اسرائیلی فوج پناہ گزین کیمپ میں گھس گئی ، فائرنگ سے چار شہید، اسپتال اسکول اور مسجدوں پر بھی بم برسادیے ، اسپتال ، ہلال احمر ہیڈکوارٹر کے قریب 30منٹ تک بمباری ، اسپتال میں 8ہزار سے زائد شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے ۔ غزہ میں روٹی کی قطار میں لگے لوگ بھی نشانہ بنے ۔ 5اسپتال مکمل تباہ ، 14بند کر دیے گئے ۔ اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38سے زائد ، زخمیوں کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کر گئی ۔
خبرنمبر3
دنیا کے منصفو !امن کے ٹھیکیدارو تم کہاں ہو؟فلسطینی ڈاکٹر کی آہ و بکا نے دل دہلا دیے ، ہم پر رحم کرو ، ہمارا خون دوسروں سے الگ نہیں ، بچوں کو خون میں نہلانے والوں کو شرم آنی چاہیے ، خاتون ڈاکٹر
خبرنمبر4
یوکرین پر حملہ جارحیت، غزہ میں قتل عام پر خاموشی ، مغرب اسرائیل نے اندھی حمایت کے باعث اپنا مقام کھو دیا، برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں لکھا اسرائیل کی ننگی جارحیت امریکا اور اتحادیوں کے لیے سوالیہ نشان ہے ۔ اب دنیا انسانی حقوق کی باتوں پر کیوں یقین کرے ، روس نے خبردار کر دیا تنازع پورے خطے میں پھیل سکتا ہے ۔ ایران پر الزامات اشتعال انگیز ہیں کچھ ملک کشیدگی میں کمی نہیں دیکھنا چاہتے ،
خبرنمبر5
جنوبی وزیرستان میں دو مقامات پر فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپیں ، کھڑیوم میں جھڑپ، 6دہشتگرد ہلاک ، سرکردہ دہشت گرد حضرت زمان کئی کارروائیوں میں مطلوب تھا۔ جوابی کارروائی میںفائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک سمیت 3جوان شہید۔ لانس نائیک تبسم الحق، سپاہی نعیم اختر، اور سپاہی عبدالحمید نے جام شہادت نوش کیا۔ آسمان منزہ میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں سپاہی شہید، 16اکتوبر کو شہید سپاہی ساجد اعظم کو ٹلی میں سپرد خاک۔
خبرنمبر6
غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 12دن باقی، تمام غیر مقیم غیر ملکیوں کو 31اکتوبر تک ملک چھوڑنا ہوگا، ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے ۔
خبرنمبر7
ناقابل شکست بھارت کی مسلسل چوتھی جیت، بھارت نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے ہرادیا، ویرات کوہلی نے ایک اور سنچری داغ دی ۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 256رنز بنائے ،


