خبرنمبر1
چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور، الیکشن کمیشن میں 26اکتوبر کو درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی مقرر، 24اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ صبح 10بجے ای سی پی کے سامنے پیشی کیلئے الیکشن کمیشن نے پروٹیکشن آرڈر بھی جاری کردیا۔


