اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ،
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
تفصیل کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے خلاف 2مقدمات کی سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے،
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی 24اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔


