اسلام آباد(ای پی آئی )وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کامیاب امیدواروں کے نتائج شائع کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکمنامہ جاری کیا، جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وزارت تعلیم کامیاب امیدواروں کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کرے،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ کامیاب امیدواروں کے آفر لیٹر بھی ان کو ارسال کئے جائیں،
ایف پی ایس سی حکام کے مطابق 26ستمبر کو نتائج وزارت تعلیم کو بھجوا دیئے،عدالت نے کہاکہ کیس کی مزید سماعت 30نومبر کو ہو گی۔


