اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ 23 اکتوبر کو ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا،
یہ بھی پڑھیں ،فوج کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے روکیں گے، سپریم کورٹ
بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کیخلاف کیس میں 21 جولائی کو سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پابند کیا تھا کہ سپریم کورٹ کو آگاہ کئے بغیر فوجی عدالتوں میں ملزمان کا ٹرائل شروع نہ کیا جائے، حکم کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کو طلب کریں گے۔


