اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 اکتوبر کو کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہیں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔
جبکہ 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر بھی سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 23 اکتوبر کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں


