لاہور(ای پی آئی ) وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے ڈیرہ غازی خان میں نے حوالہ ہنڈی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 4 کروڑ 96 لاکھ روپے برآمد کرلیے ۔
تفصیل کے مطابق ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان نے حوالہ ہنڈی کے خلاف ایک اہم کارروائی کی، جس میں پولیس کے ساتھ مل کر گاڑی نمبر BRV-422 کو تونسہ روڈ پر روک کر تلاشی لی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑی کی تلاشی کے دوران مبلغ 4 کروڑ 96 لاکھ روپے اور 2 موبائل فون برآمد کرلیے۔
علاوہ ازیں حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرکے ملزمان زاہد علی اور طارق مسعود کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


