خبرنمبر1

90روز میں عام انتخابات، کیس سماعت کے لیے مقررکردیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 23چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس امین الدین اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ بار ، پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں ۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس بھی سماعت کیلئے مقرر، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ 23(جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ افریدی، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس مظاہر نقوی )اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ نے فریقین کو نوٹس ز جاری کر دئیے ۔

خبرنمبر2

ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، الیکشن کمیشن ، اٹارنی جنرل اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 24اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین بینچ میں شامل ، ادھر سپریم کورٹ کا آرٹیکل 184/3کے مقدمات کو فہرست تیار کرنے کا حکم ، رجسٹرار کو آئینی تشریح سے متعلق مقدمات کی فہرست بھی پیش کرنے کا حکم ، آئینی مقدمات پر سماعت کیلئے 5رکنی بنچ تشکیل دئیے جائیں گے ۔

خبرنمبر3

نوازشریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے لیگی قائد کل سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ دارالحکومت سے لاہورمینار پاکستان پہنچیں گے ۔ مینا رپاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، نوازشریف کی آمد کے پیش نظر جاتی امرا میں استقبال کی تیاریاں، خصوصی سجاوٹ کر دی گئی ۔

خبرنمبر4

نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں ، قافلے چل پڑے ، سندھ اور گلگت بلتستان سے قافلے لاہور کے لئے روانہ ، جھنڈے اور نوازشریف کی تصویر اٹھائے کارکن ریلیوں کی صورت میں کراچی ریلوے اسٹیشن پہنچے ۔ نوازشریف کا شاندار استقبال کریں گے ۔ عام انتخابات میں سندھ میں بھی ن لیگ کامیاب ہو گی ۔ لیگی رہنما محمد زبیر کا دعویٰ، گلگت بلتستان سے آئے قافلے کی قیادت حافظ حفیظ الرحمان کررہے ہیں ۔

خبرنمبر5

پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا رشتہ منفرد ہے ، اعتماد اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہمیشہ رہیں گے ۔ سی پیک اس دوستی کی اہم مثال ہے ۔ خنجراب بارڈر پاکستان اور چین ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے ۔ سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے ۔ گوادر کو سی پیک میں منفرد حیثیت حاصل ہے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب

خبرنمبر6

اسرائیل غزہ کا نام و نشان مٹانے کے درپے ، اسپتال ، اسکول سمیت سب کچھ تباہ کر دیا۔ شہیدفلسطینیوں کی تعداد 3900ہو گئی ۔ اسپتالوں ، اسکولوں ، مساجد اور اقوام متحدہ کے ریلیف مراکز پر مسلسل بمباری ، شہدا میں 1524بچے اور ایک ہزار خواتین بھی شامل ، اسپتالوں میں بنیادی سہولیات ختم ، ڈاکٹر بےہوش کیے بغیر آپریشن پر مجبور ،

خبر نمبر7

اقوام متحدہ کا انسانی بنیادوں پر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ ، غزہ میں بلارکاوٹ امداد کی فراہمی کااختیار دیا جائے ، انتونیو گوتریس کی اسرائیل سے اپیل ، غزہ میں پینے کا پانی ختم ہو چکا ، بچے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں ، لوگ حملوں سے نہ مرے تو آلودگی اور وبائی امراض سے مر جائیں گے۔

خبرنمبر8

مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کے قافلے آج رفاہ کراسنگ پوائنٹ سے غزہ میں داخل ہوں گے۔ پاکستان کی جانب
سے امداد کی پہلی کھیپ مصر پہنچ گئی ۔ امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے ، 4ہزار کمبل ، 3ٹن ادویات پہنچائیں ۔ وینزویلا نے 30ٹن ، روس نے 27ٹن امدادی سامان بھیج دیا۔

خبرنمبر9

اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کے لیے تیار، اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ سرحد پر موجود فوجیوں کواسٹینڈ بائے رہنے کی ہدایت، جنوبی وزیر انسانیت بھول گیا۔ حماس کو مکمل تباہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبرنمبر10

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں 114اساتذہ کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی ، جسٹس شکیل احمد کا نظر بند تمام اساتذہ کو فوری رہا کرنے کا حکم ، گرفتار اساتذہ پنشن رولز میں ممکنہ تبدیلی کے خلاف سراپا احتجاج تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اساتذہ کو نظر بند کیا گیا تھا ۔

خبرنمبر11

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج ، ایف آئی آر کانسٹیبل ہمایوں جاوید کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا۔ شیر افضل مروت نے تشدد کیااور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ، ایف آئی آر کا متن