خبرنمبر1
غزہ کے قدیم ترین آرتھوڈوکس چرچ پر فضائی حملہ ، چرچ میں پناہ لیے متعدد شہری شہید، خان یونس میں کم سے کم 6گھروں پر بھی میزائل حملے کیے گئے ۔ 40افراد شہید ، 60سے زیادہ زخمی ، اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3900ہو گئی ۔ شہدا میں 1500سے زائد بچے ، 1000خواتین اور 120بزرگ شامل ، مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کی خونریزی تیز، نور الشمس پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 12فلسطینی شہید، اسرائیل کی زمینی فوج کو غزہ میں کارروائی کے گرین سگنل دے دیا گیا۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی عرب اور مسلم دنیا سے اپیل کہا کہ اسرائیل کی جانب مارچ کیا جائے تاکہ صیہونی جارحیت سے بچایا جائے ۔
خبرنمبر2
مشرق وسطی میں فلسیطنیوں کے حق میں بڑھتے مظاہرے ، اسرائیل نے مصر ، اردن ، مراکش ، بحرین ، ترکی میں سفارتخانے خالی کر دئیے ۔ اسرائیلی فوج کے خلاف لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے حملے بھی جاری ، کئی ٹھکانوں اور جاسوسی کے آلاات کو نقصان ، القسام نے بھی اسرائیل پر 30سے زائد راکٹ داغ دئیے ۔ عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے ، یمن کے قریب سے اسرائیل پر ڈرون حملوں کی کوشش پینٹاگون نے ناکام بنا دی۔
خبرنمبر3
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس آج ہوگا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کیلئے طریقہ کار پر تجاویز طلب ، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن ممبران کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔
خبرنمبر4
بیٹا شاہ عنایت سی اے کا طالب علم ہے ، 9ماہ سے لاپتا ہے بیٹے کے بغیر میرا کلیجہ پھٹ رہا ہے پولیس والے کچھ نہیں کررہے، مجھے یہاں انصاف نہ ملا تو اللہ کے پاس جائوں گی ۔ لاپتا نوجوان کی ماں کی سندھ ہائیکورٹ میں فریاد، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹونے ریمارکس دئیے کہ لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس حکام پر برہم ، پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں ،نوجوان کی بازیابی اور 30اکتوبر تک پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،
خبرنمبر5
سرکاری حج اسکیم کے تحت 11لاکھ روپے لئے جائیں گے ۔ حج پالیسی 2024 کے لیے منظوری کابینہ کو بھیج دی گئی ۔ ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ ، آئندہ برس حج پر 25کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے ۔ اسپانسر شپ کے تحت 10ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے ۔ اسپانسر شپ اسکیم میں اخراجات کی رقم ڈالر میں لی جائے گی ۔ حج 2024کیلئے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار210 ہے ۔
خبرنمبر6
وزارت تعلیمات کو ایف پی ایس سی کے کامیاب امیدواروں کے نتائج شائع کرنے کا حکم ، ایف پی ایس سی حکام نے نتائج کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی ۔ نتائج شائع کرنا اور مزید پراسیس کو آگے بڑھانا وزارت تعلیم کا کام ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا تمام پٹیشنرز نے ٹیسٹ، انٹرویو پاس کر لیا ہے ۔ آفر لیٹر ان کو ارسال کیے جائیں ، عدالت
خبرنمبر7
غزہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والے فلسطینی بچے دہشت دہ، خوف سے ان کی زبانیں گنگ ہیں ۔ قتل عام معصوم فلسطینی بچوں پر ایسے نفسیاتی اثرات ڈال رہی ہے ۔ جن کا مداوا ممکن نہ ہو سکے گا۔ جنگ بندی کا سوال تو ابھی باقی ہے کیا یہ بچے جنگ کی یادیں اپنے ذہنوں سے مٹا پائیں گے ؟غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ۔
خبرنمبر8
امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے دنیا بھر میں الرٹ جاری ، امریکا نے اقدام اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں کیا۔ امریکی شہریوں ، مفادات پر حملوں کے خدشات کااظہار، افغان پناہ گزینوں سے متعلق سوال ، ممالک ذمہ داریاں نبھائیں ۔
خبرنمبر9
کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی شدید ہو گئی ، کینیڈا کا بھارت سے اپنے 41سفارت کار واپس بلانے کا اعلان ، بھارت نے 21کینیڈین سفارتکاروں ، اہلخانہ کو استثنیٰ ختم ہونے کا بتا دیا ہے ، حالات اس وقت کشیدہ ہوئے تھے جب بھارت پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام عائد کیاگیا تھا۔
خبرنمبر10
سعودیہ ، زیورات پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد، سعودیہ نے تاکید کی ہے کہ اللہ کا نام ایسے کسی کاغذ ، برتن یا سامان پر نہ لکھیں جسے ضائع کیاجاتا ہے ۔
خبرنمبر11
دل کا رشتہ ایپ ، ایک سال سے بھی کم عرصے میں 5ہزار شادیاں طے ، پروفائل بنانے والوں کے رشتے بہت کم عرصے میں طے ہو گئے ۔ ایپ بین الاقوامی لانچنگ کے بعد سمندر پار پاکستانیوں سے رشتے جوڑنے لگی ۔امریکا ، کینیڈا ، برطانیہ ، یو اے ای ، سعودی عرب ، اٹلی اور اسپین پاکستانی رشتے حا صل کرنا ممکن ہو گیا۔


