خبرنمبر1

اگر پیپلزپارٹی ہمارے اوپر یہ الزام لگا رہی ہے تو پیپلزپارٹی کو یہ پہلے پتا نہیں تھا کہ یہ میچ فکس ہے ۔ لیگی رہنما خواجہ آصف کہتے ہیں 16ماہ ہمارے ساتھ حکومت میں رہے کیا ان کو میچ فکسڈ کا نہیں پتا تھا کیا وہ بچے ہیں جو 2ماہ میں پتہ چلا کہ میچ فکسڈ ہے ، فیصل کریم کنڈی بولے خواجہ آصف نے اعتراف کر لیا کہ میچ فکسڈ ہے ۔ اس بار کوئی فکسڈ میچ نہیں مانے گا کوئی سلیکٹ ہو کر آیا تو زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ جو قانون نوازشریف کیلئے وہ قانون ہر ایک کے لیے ہونا چاہیے ۔ ن لیگ کے ترانے تو آ رہے ہیں لیکن بیانیے نہیں آرہے ۔ کیا نواز شریف ان ہی لوگوں کا نام دوبارہ لیں گے جن کا وہ لیتے رہے ۔ نگران حکومت نوازشریف کو ریاستی استقبال دے رہی ہے ۔ ماحول دیکھ کر ہمیں الیکشن پر شک ہوتا جا رہا ہے نون لیگ الیکشن میں تاخیر چاہتی ہے ۔ فیصل کریم کنڈی

خبرنمبر2

ن لیگ کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال کا انکشاف، بہاولپور میں موٹروہیکل ایگزامینر ڈی سی آفس اہلکار کی بسیں بک کرنے کی مبینہ وڈیو سامنے آ گئی ۔ ضلع سے 27بسیں مینارپاکستان جائیں گی ، ڈیوٹی شام چار بجے ختم ہو گی ۔ افسران کے حکم پر انتظامات کررہے ہیں ، موٹروہیکل ایگزامینر کی وڈیو میں گفتگو

خبرنمبر3

اسرائیل کی دو ہفتے سے جاری بمباری نے غزہ کو کھنڈر بنا دیا۔ صیہونی محاصرے سے غزہ میں انسانی بحران سنگین ، اسرائیلی فورسز نے 24گھنٹے میں 100مقامات پر بمباری کی ۔ شہید فلسطینی بچوں کی تدفین کے دردناک مناظر نے دل دہلا دئیے ۔ کہیں بچوں کی سسکیاں ہیں تو کہیں والدین کی دہائیاں۔ خون سے لت پت بے سہارا بچے اور تڑپتے والدین غم کی تصویر بن گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفاہ کراسنگ کی آج بھی کھلنے کی کوئی امید نہیں ۔

خبرنمبر4

برطانوی وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے ، محمد بن سلمان سے ملاقات، سعودی ولی عہد نے دو ٹوک پیغام دے دیا۔ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا جرم ہے ، ہم اس کو وحشیانہ سمجھتے ہیں ۔ تشدد کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے کوششیں کی جائیں ، فلسطینیوں کے جائز حقوق کا حصول یقینی بنایا جائے ، محمد بن سلمان

خبرنمبر5

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ریلی ، شارع فیصل نرسری کے مقام پر ریلی کے انتظامات مکمل ، ریلی کا آغاز سہ پہر 3بجے ہوگا۔

خبرنمبر6

لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کا سبب بننے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم ، ڈپٹی کمشنر ز کو اسموگ کنٹرول کرنے کیلئے سیل بنانے کی ہدایت، عدالت نے ریمارکس دئیے شیخو پورہ اور ننکانہ صاحب میں دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ، ڈپٹی کمشنر ضلع کا بادشاہ ہوتا ہے اس کے لیے یہ کام مشکل نہیں ۔ عدالت کا فصلوں کی باقیات جلانے اور بھٹوں کے خلاف 2لاکھ روپے جرمانے کا حکم ،

خبرنمبر7

کراچی میں منگھو پیر میں رینجرز نے اغوا کی واردات ناکام بنا دی، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان گرفتاری کے ڈر سے مغوی بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ ملزمان نے بچے کے والدسے 25لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ شہری شاکر اللہ نے رینجرز ہیلپ لائن پر بیٹے کے اغوا کی شکایت کی تھی ۔

خبرنمبر8

پاکپتن پولیس کی کارروائی ، 2ماہ قبل اغوا بچی لاڑکانہ سے بازیاب ، پولیس نے دو خواتین سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے اغوا کاروں نے بچی کو 45ہزار روپے میں فروخت کر دیا تھا۔

خبرنمبر 9

سکھر میں سکول کے سامنے کھلے مین ہول میں گائے گر گئی ، علاقہ مکینوں کی اپنی مدد اپ کے تحت گائے کو نکلانے کی کوششیں ، سکھر کے متعدد علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن غائب ،

خبرنمبر10

اسلام آباد سے سکھر ، کوئٹہ جانے والی 4کراچی جانے والی 2 پروازیں منسوخ، کراچی سے لاہور ، بہاولپور ، رحیم یار خان ، کوئٹہ جانے والی پروازیں منسوخ ، دمام ، مسقط، لاہور ، بہالوپور ، رحیم یار خان ، کوئٹہ سے کراچی کی پروازیں منسوخ ، بزنس کے اعتبار سے کم درجے والی پروازوں کو آپریٹ کرنے سے گریز کیا گیا۔

خبرنمبر11

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئر بیس کا دورہ ، 14ملکوں کی مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ کیا، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ انڈس شیلڈ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع دیتی ہے ۔بڑے پیمانے پر مشقوں کے کامیاب انعقاد میں ایئر چیف کا کرار قابل فخر رہا ہے ۔ ایئر چیف نے ماڈرنائزیشن کے لیے آرمی چیف کے تعاون کو سراہا۔