خبرنمبر1
کوئی بات عجوبہ نہیں، عدالتیں آئین وقانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہیں ، نوازشریف کے خلاف تمام کیس فراڈ ہیں،نوازشریف تھوڑی دیر کیلئے اسلام آباد میں قیام کریں گے ، سیکیورٹی خدشات کے باعث جگہ کا نہیں بتا سکتا، لاہور میں نوازشریف کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا،اسحاق ڈار کا وڈیو بیان
خبر نمبر 2
آج ہماری چاند رات اور کل عید ہے ، لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا، عوام اپنے قائد اور لیڈر کو سننے آئین گے قوم کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے۔ کل کا دن ملک کو درست سمت میں لے کر جائے گا۔ مریم اورنگزیب
خبرنمبر 3
بائیڈن نے حماس اور روسی صدر کو ایک جیسا قرار دیدیا ، قوم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا اسرائیل کی مدد جاری رکھیں گے ، حماس اور پیوٹن کو جیتنے نہیں دیں گے ، اسرائیل اور یوکرین کی کامیابی کو یقینی بنانا امریکی کی قومی سلامتی کیلئے بہت ضروری ہے ۔
خبرنمبر4
اسرائیل کی مسلسل حمایت پر امریکی انتظامیہ میں اختلافات،امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار جوش پال کا بائیڈن کی غزہ پالیسی پر استعفیٰ ، بائیڈن انتظامیہ کی ایک فریق کی حمایت غیر منصفانہ اور تباہ کن ہے ، اسرائیل کے دفاع کے حق میں کتنے فلسطینی بچوں کو مرنا پڑے گا؟جوش پال کا سوال
خبرنمبر5
یہ مشکل جنگ ہے ، طالبان نے امریکہ کو شکست دی ،ہم اسرائیل کو شکست دیں گے ، ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں ماررہا ہے ۔ ہمارے آپریشن میں حیرت کا عنصر تھا، کوئی اس کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔ خالد مشعل کا بیان
خبرنمبر6
امریکی اسلحہ غزہ میں حالات بگاڑ رہا ہے ، اسرائیل نے غزہ میں حملے نہ روکے تو دوسرے فریق بھی جنگ میں شریک ہو جائیں گے۔ خطے کے ملک اسرائیل کو امریکی اسلحے کی ترسیل رکوائیں ، بین الاقوامی برادری فوری اسرائیلی حملے رکوائے ، ظلم نہ رکا تو مزاحمتی گروپوں کے ردعمل کا امکان ہے ، ایرانی جنرل محمد باقری نے دنیا کو خبردار کر دیا۔
خبرنمبر 7
آسٹریلین انٹیلی جنس چیف کی ہردیپ سنگھ قتل میں را کے ملوث ہونے کی تصدیق، کینیڈا کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ہیں ، آسٹریلیا میں سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے، مائیک برجیس کا تہلکہ خیز انٹرویو
خبرنمبر 8
اسلام آباد ، شہری پر تشدد کرنے کا واقع، اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی 26 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔ شیر افضل کی 10 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہوئی ۔
خبرنمبر 9
نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور میں تعینات ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے ، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال،برادرم مسلم ممالک سے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں،ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے ، محسن نقوی


