خبرنمبر1

اسرائیل کی غزہ پر بمباری نے بچوں کو وحشت زدہ کر دیا، ڈری سہمی زخمی بچی کی وڈیو نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا، پندرہ سال بعد ماں بننے والی خاتون کے 4 نومولود بھی بمباری میں لقمہ اجل بن گئے ،

خبرنمبر 2

اقوام متحدہ نے غزہ میں امدادی سامان آئندہ 2 روز میں پہنچنے کا امکان ہے ، اسرائیلی بمباری سے رفاہ کراسنگ پر بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے ،

خبرنمبر 3

سعودی ولی عہد کا غزہ میں فوجی آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ ، غزہ میں کسی بھی بہانے شہریوں کو نشانہ بنانا مسترد کرتے ہیں ، سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل کی حمایت کرتا ہے ۔ برطانوی وزیراعظم اسرائیل ، سعودی عرب کے دورے کے بعد مصر پہنچ گئے ۔

خبر نمبر 4

توانائی غذائی اشیاء کی بڑھتی قیمتیں پاکستان میں غربت کی وجہ ، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کیلئے میکرو پاورٹی آؤٹ لک رپورٹ جاری ، رپورٹ کے مطابق روزگار کی خراب صورتحال ، مہنگائی نے قوت خرید کو شدید متاثر کیا، آئندہ انتخابات سے ملتوی غیر یقینی صورتحال کے سبب اعتماد کمزور ہو سکتا ہے ۔ زرمبادلہ ذخائر اگلے مالی سال ایک ماہ کی درآمدات سے بھی کم رہنے کی توقع،

خبرنمبر 5

ترقیاتی بجٹ میں کفایت شعاری کی آئی ایم کی شرط ، رواں مالی سال نئے ترقیاتی پراجیکٹس کی فنڈنگ روکنے پر غور، نگران حکومت نئے ترقیاتی پراجیکٹس کا اعلان نہ کرے ، صرف پہلے سے جاری پراجیکٹس کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں ۔

خبرنمبر 6

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان پر تحریری فیصلے کے اعلان کا مطالبہ ، ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی وفاق کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی نمائندہ جماعت ہے ، بڑی سیاسی قوت کے بغیر شفاف انتخاب انتخاب کا تصور بے معنی ہے ۔ تحریک انصاف کا انتخابی نشان ہتھیانے کی کوشش کو قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی ۔

خبرنمبر 7

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس، پی ٹی آئی کارکن صنم جاویدکے ضمانتی مچلکے جمع ، رہائی کی روبکار جاری، صنم جاوید کی تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں ضمانت منظور ہوئی تھی ۔

خبرنمبر8

کراچی میں جماعت اسلامی کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ، حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں اسرائیل فلسطین میں ظلم کی انتہا کررہا ہے ، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں ہم فلسطین کے ساتھ ہیں ، اسرائیلی بربریت کے خلاف کراچی میں ایم کیو ایم کی ریلی ، انیس قائمخانی کہتے ہیں شہری فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائیں ۔

خبرنمبر9

نگران وزیراعظم انواارالحق کاکڑ نے طاہر اشرف کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری ، طاہر اشرفی مشرق وسطی مسلم ممالک سے متعلق امور میں بھی معاونت کریں گے۔