خبرنمبر1

غزہ کے اسپتالوں میں بجلی نہیں ، ایندھن ختم ہونے پر جنریٹر بھی بند، اسپتال عملہ موبائل فون کی ٹارچ کی ر وشنی میں آپریشن کرنے پر مجبور، خان یونس کے اسپتال کے ڈاکٹروں کا اپنی بے بسی کااظہار، اسپتال میں کوئی آئی سی یو بیڈز موجود نہیں ، مزید جانیں نہیں بچائی جا سکتیں ، یعنی مزید بچوں خواتین کو بغیر کسی امداد کے موت کا سامنا کرنا پڑے گا،

خبرنمبر2

گوجرانوالہ سابق بیوی کو نان نفقہ کی رقم ادا نہ کرنے پر گرفتار گریڈ 20 کےایف بی آر کے اپیل کمشنر مرتضی صدیق خان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت کا نان نفقہ کی مد میں 26 لاکھ روپے کا نصف آج ہی ادا کرنے کا حکم ، رقم کی عدم ادائیگی پر آفیسر کو جیل جانا ہوگا۔ اپیل کمشنر کا کہنا تھا کہ بیوی کو 2013میں طلا ق دے چکا ہے ، عدالتی نوٹس یا وارنٹ کا علم نہیں ہو سکا، مرتضی صدیق کو عدالتی بیلف نے پولیس کی مدد سے گرفتار کیا تھا۔

خبرنمبر 3

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری، جماعت اسلامی نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا۔ الیکشن ٹربیونل نے کاغذات منظوری کا ریٹرننگ آفسر کا فیصلہ درست قرار دیا تھا۔

خبرنمبر4

سرکاری محکموں کے اسٹاف کو فوری سائیکلیں استعمال کرنے کی ہدایت، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فوری بند کرنے کا حکم ، اسموگ کی روک تھام کے کیس میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ دھواں چھوڑنے والی صنعتوں کو پہلے جرمانے کریں پھر بھی عمل نہ کریں تو گرا دیں ڈی سی لاہور صرف آفس میں بیٹھی رہتی ہیں کچھ نہیں کرتیں ، اب وقت آ گیا ہے کہ ڈی سی آفس اور تھانوں میں بیٹھے لوگ اب باہر نکلیں ۔ عدالت کا ریلوے گالف کلب کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل نہ کرنے پر اظہار برہمی ، ڈی جی ماحولیات کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ،

خبرنمبر 5

یوٹیلیٹی اسٹورز کی ایف بی آر کیخلاف وفاقی ٹیکس محتسب سے شکایت، ایف بی آر ہراساں کررہا ہے ، پہلے سے ادا کردہ ٹیکس پر دوبارہ ڈیمانڈ نوٹس بھجوا دیا ، ایف بی آر نے یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کےھ 10 اکائونٹس منجمد کیے تھے ۔