خبرنمبر1
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا پاکستان کو بڑا ہدف، 50اوورز میں جیت کیلئے 368رنز کا ٹارگٹ دیدیا،پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ بھی بن گیا، پاکستانی بیٹرز کے لیے ریکارڈ ہدف حاصل کرنے کا چیلنج، ڈیوڈ وارنر کے 163، مچل مارش کے 121 رنز ،شاہین شاہ آفریدی کی 5 وکٹیں، حارث رئوف کی 3 اور اسامہ امیر کی 1وکٹ ، قومی ٹیم میں اسامہ میر کو شاداب کی جگہ شامل کیا گیا ہے ۔
خبرنمبر2
پاکستانی باؤلرز کی ناقص بولنگ، رہی سہی کسر فیلڈنگ نے نکال دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے تین کیچ ڈراپ کیے ، ڈیوڈ وارنر کے 2 کیچ چھوڑے گئے ، ایک اسامہ میر ، دوسرا عبداللہ شفیق نے ڈراپ کیا۔ آسٹریلوی بلے باز نے خوب فائدہ اٹھایا، اسٹیو اسمتھ کا کیچ بابر اعظم نے گرادیا۔
خبرنمبر 3
نوازشریف کی 4سال بعد وطن واپسی ، خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی ، نوازشریف کا طیارہ کل دوپہر اسلام آباد پہنچے گا۔ نوازشریف اسلام آباد میں قانونی مشاورت کے بعد لاہور کے لئے روانہ ہوں گے ۔ دبئی میں نوازشریف سے اعلیٰ شخصیت کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو،
خبرنمبر 4
ن لیگ کے صدر شہبا زشریف کا نوازشریف کو فون، استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ، نوازشریف کی جانب سے اہم ہدایات، سعودی اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالےسے مشاورت، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ شہباز شریف کی گفتگو
خبرنمبر 5
سعودی ولی عہد کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ ، دونوں رہنمائوں میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر اتفاق،
خبرنمبر6
پشاور میں تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش گرفتار، پولیس حکام کی گرفتاری کی تصدیق ، کامران بنگش کو چمکنی کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔
خبرنمبر7
افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک مجموعی طور پر 51 ہزار سے زائد افغان پناہ گزین وطن واپس چلے گئے ۔ غیر قانونی افغان باشندے رضا کارانہ طورپر طور خم اور چمن بارڈر کے ذریعے واپس جا رہے ہیں ۔ حکومت کی غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو انخلا کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔
خبرنمبر8
سینئر قانون دان ایس ایم ظفر کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، جسٹس امیر بھٹی، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سیاسی سماجی اور مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت ،
خبرنمبر 9
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹس میں 5 کرکٹرز کااضافہ ،ابرار احمد ، نعمان علی ، طیب طاہر، عامر جمال ، ارشد اقبال شامل ، سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 30 ہو گئی ۔ سرفراز احمد کی کیٹگری ڈی سی بی میں تبدیل کر دی گئی ،


