خبر نمبر 1
آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف گرین شرٹس کے خلاف ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ سجا ڈالا چوکوں چھکوں کی برسات کینگرو اوپنرز نے پاکستان کا پہلے باولنگ کا فیصلہ غلط ثابت کر دیا مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی باولرز کو لائن بھلا دی دونوں کے درمیان 259 رنز کی شراکت مارش 121 رن بنا کر شاہین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے وارنر نے 163 رنز کی اننگز کھیلی میکس ویل صفر پراٹ ہوئے اسٹوینس 21 لبوشین اٹھ8اسمتھ 7اور انگلس 13 بنا سکے شاہین کے پانچ اور حارث روف کے تین شکاراسامہ امیر کی ایک وکٹ پاکستان کی بیٹنگ جاری ۔۔
خبر نمبر 2
کینگروز کے ہاتھوں پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی حارث روف نے 10 سے بھی زائد کی اوسط سے رنز دے ڈالے حارث کو آٹھ اوورز میں 83 رنز کی مار پڑی شاداب کی جگہ ٹیم میں آنے والے اسامہ میر کو نو اوورز میں 82 رنز پڑے حسن علی نے اٹھ اوورز میں57 اور شاہین نے 10 اوورز میں54 رنز دیے افتخار احمد کے کفایتی بولرز رہے اٹھ اوورز میں سب سے کم 37 رنز دیے ۔۔
خبر نمبر 3
باؤلنگ کے ساتھ پاکستانی ٹیم فیلڈنگ بھی بھول گئی اسٹریلیا بیٹر کے آسان کیچز گرا کر بڑا مجموعہ سجانے میں بھرپور مدد کی ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلنے والے اسامہ میرنے ڈیوڈ وارنر کا 10 رنز پر کیچ ڈراپ کیا کینگروز اوپنر نے 163 رنز جڑ کر پاکستانی بالنگ میں شگاف ڈال دیا کپتان بابر اعظم نے بھی اسٹیو سمتھ کو چانس دیا ۔۔
خبر نمبر 4
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر دبئی میں بیٹی اسما کے گھر قیام رفقا سے مشاورت کل صبح نو بجے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے طیارہ پہلے اسلام اباد اترے گا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نواز شریف کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ۔۔
خبر نمبر 5
مینار پاکستان جلسے کے لیے سیکیورٹی کے کڑے انتظامات ٹریفک اور سیکیورٹی پلان جاری داخلی اور خارجی راستوں پر سخت پہرا ہوگا ٹریفک رواں رکھنے کے لیے 1500 سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے گاڑیوں کے لیے 16 مخصوص پارکنگ پوائنٹس مختص آمد و رفت سے ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوگی ۔۔
خبر نمبر 6
غزہ میں ادویات بچی نہ طبی الات ایندھن بھی ختم ہو گیا غزہ میں زندگی سسکنے لگی زخمیوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں بنا بے ہوشی کے اپریشنز جاری ادویات کی قلت کے باعث زخم انفیکشن کی شکایات معمول بن گئی فلسطینی وزارت صحت نے زخمیوں کی جان بچانے کے لیئے ایندھن کے عطیہ کی اپیل کر دی ہوکسی کے پاس چند لیٹر ایندھن بھی ہو تو رابطہ کرے ٹول فری نمبر جاری کر دیا ۔۔
خبر نمبر 8
غذہ کی صورتحال پرامن سربراہی اجلاس کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوگا فلسطینی صدر محمود عباس سمیت کئی عالمی رہنماں کی شرکت کی تصدیق ۔۔


