خبرنمبر1

ایرانی صدر نے اسرائیل کو سخت انتقام سے خبردار کر دیا۔ ابراہیم رئیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر حملے کے ساتھ صیہونی حکومت کا خاتمہ شروع ہو گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ خدشہ ظاہر کیا کہ پورے خطے کی قسمت خطرے میں ہے ۔ ہسپانوی وزیرکا اپنی حکومت کو اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مشورہ ،

خبرنمبر2

حماس کے حملے نے نیتن یاہو کی ساکھ برباد کر دی، اسرائیلی شہریوں نے ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دے دیا، سروے میں 80 فیصد صیہونیوں نے رائے دی۔ وزیراعظم سے ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ ، حملے کے بعد صیہونی وزیراعظم کی مقبولیت 28 فیصد رہ گئی ۔

خبرنمبر3

گوجرانوالہ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کیخلاف ایکشن ، ایف آئی اے نے 2 ملزمان کو دھر لیا۔ ایک کروڑ 31 لاکھ روپے برآمد،غیر ملکی کرنسی کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا۔ ہزاروں ڈالر اور برطانوی پائونڈز بھی ہاتھ لگے ۔

خبرنمبر4

بجلی 55 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر، یکم نومبر کو سماعت ہو گی۔ صارفین پر 8ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔