خبرنمبر1

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں پاکستانی فین کو بھارتی پولیس افسر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے سے روک دیا، پاکستان سے آیا ہوں تو یہی نعرہ لگائوں گا ، فین کا پولیس افسر سے مکالمہ ،

خبرنمبر2

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید منظر عام پر آ گئے ، میں 40 دن کے چلے پر گیا تھا، سیاستدانوں اور اداروں کو مل کر چلنا چاہیے ، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا کہ فوج سے بنا کر رکھنی چاہیے ، میں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت 10 مئی کو ہی کر دی تھی ۔ میری مذمت کو زیادہ سنا نہیں گیا، ان واقعات میں غیر سیاسی لوگوں نے کردارادا کیا،کسی سیاستدان کو کسی فوجی کا نام نہیں لینا چاہیے ، شیخ رشید کاانٹرویو

خبرنمبر3

کراچی میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی، متحدہ کی اپیل پر مختلف جماعتوں کے کارکنوں کی شرکت، اسرائیل کے خلاف نعرے بازی، قائدین کا شرکا سے خطاب ، جہاں پرجبر ہوگا کراچی اس کے خلاف اٹھے گا، فلسطین کے لوگ تنہا نہیں ہم سب ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان کا بیانیہ آج اسلام آباد سے نہیں کراچی سے جا رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کا خطاب ،

خبرنمبر 4

سری لنکن فوج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت، سری لنکن کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، سری لنکا کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، دونوں ممالک دفاعی شعبوں میں تعاون کررہے ہیں، جنرل عاصم منیر کی گفتگو، معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے ۔

خبرنمبر5

سیکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کا تبادلہ ، ایک زخمی دہشت گرد گرفتار،ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں ، شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ، آئی ایس پی آر

خبرنمبر6

نگران وزیراعظم کا دورہ چین ، 20 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط، معاہدوں میں بنیادی ڈھانچے ،کان کنی صنعت اور صحت کے شعبے شامل، خلائی تعاون ، ڈیجیٹل معیشت اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ کاورباری اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید تیزکرنے پر بھی اتفاق، پاکستان کا تمام چینی اہلکاروں منصوبوں  اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کااظہار، دونوں ممالک کا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور تشدد پر گہری تشویش کااظہار،فوری جنگ بندی پر زور ، بین الاقوامی برادری کو تنازعے پر زیادہ تیزی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ، مشترکہ اعلامیے میں مطالبہ ، نگران وزیرعظم چین کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے ۔