خبرنمبر1

نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں، مینار پاکستان پر پنڈال سج گیا، مریم نواز، شہبازشریف اور حمزہ شہباز تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ کارکنان کی آمد جاری، آج قوالی نائٹ میں کارکنوں کا جوش بڑھایا جا ئے گا۔ ملک بھر سے قافلے لاہور کے لیے رواں دواں، کراچی سے کارکن خصوصی ٹرین میں روانہ ہوئے ، کارکنوں سے بھری ٹرینیں بھی سفر میں ہیں،نوازشریف کا شہباز شریف اور مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ ، مریم نواز نے نوازشریف کو جلسہ گاہ کی تیاریوں پربریفنگ دی۔

خبرنمبر 2

فلسطینیوں کی زندگی کی امیدیں سرحد پر دم توڑنے لگیں، اسرائیلی پابندیوں سے امدادی دوائیاں خراب ہونےلگیں، اقوام متحدہ اسرائیل کی منت سماجت تک محدود،قیامت خیز تباہی ہوئی ، صورتحال مزید بگڑ رہی ہے ۔ 20امدادی ٹرک سمندر میں قطرے کے برابر ہیں، 2ہزار ٹرک چاہییں،انتونیو گوتریس نے بھی تصدیق کی امداد پہنچانے کیلئے اسرائیل سے رابطے میں ہیں۔