خبر نمبر 1

پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت اداس ہے ، ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں، سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا، 4سال بعد سرخرو ہو کر پاکستان جارہا ہوں ، بہت اچھا ہوتا اگر حالات 2017 سے بہتر ہوتے ، ملک آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے چلا گیا، پاکستان اور لوگوں کے حالات پریشان کن ہیں، معاشی حالات تشویشناک ہیں مگر امید اچھی ہے ، میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا،پاکستان آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا۔ اپنےپائوں پر کھڑا ہونے کے لیے ہمیں خود کوشش کرنا ہوگی۔ حالات بگاڑے بھی خود ہی اور ٹھیک بھی خود ہی کریں گے۔ پاکستان معاشی لحاظ سے پیچھے چلا گیا جس کا افسوس ہے ، امید ہے الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرائے گا، مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری آفس نہیں تھا۔ اسے ویسے ہی دھر لیا گیا میری بیٹی کو بھی کلین چٹ ملی ، نوازشریف کی دبئی ایئر پورٹ پر گفتگو،

خبرنمبر 2

نوازشریف کی وطن واپسی کا سفر، کارکنوں اور صحافیوں سمیت 148افردا جہاز میں سوار، نوازشریف اسلام آباد ایئر پورٹ کے اسٹیٹ لائونج میں ہی کچھ دیر آرام کریں گے ۔ نوازشریف اسلام آباد قیام کے بعدلاہور روانہ ہوں گے ۔ قائد ن لیگ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے ۔

خبرنمبر3

نوازریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے کارکنوں کی آمد، ٹرین پشاور سے لاہورپہنچ گئی ۔ خیبرپختونخوا سے آنے والے کارکنوں کی جلسہ گاہ آمد، کراچی کی 2 میں سے ایک ٹرین پہنچ گئی ۔ کوئٹہ سے قافلے رواں دواں ، لیگی کارکن لاہور میں اپنے قائد کا استقبال کریں گے ۔ دیر بالا،چترال، جہلم ، فیصل آباد سے قافلے روانہ ، لیاقت پور ،صادق آباد ، رحیم یار خان سےبھی قافلے لاہور کے لیے رواں دواں ، لیگی کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے نعرے بازی ،

خبرنمبر4

لاہورمیں جلسے کے لیے اسٹیج سج گیا ،بلٹ پروف کیبن لگا دیا گیا۔ جلسہ گاہ میں قائد ن لیگ کی تصاویر والے خیر مقدمی بینر آویزاں، 30فٹ بلند اور 120فٹ چوڑا اسٹیج تیار،

خبرنمبر5

پانامہ ایک ڈرامہ تھا، ایک شخص کو مسلط کرنا تھا وہ کر دیا گیا، معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے ، کوئی جادو کی چھڑی نہیں جو گھمانے سے سب کچھ ٹھیک ہو گیا ،سولہ ماہ پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں لگے ، عوام نے موقع دیاتو پھر پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے ۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بیان

خبرنمبر6

اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم انتہا کو پہنچ گئے ۔ اسپتالوں ، اسکولوں، مساجد اور اقوام متحدہ کے ریلیف مراکز پر مسلسل بمباری، شہداکی تعداد 4ہزار سے زائد ، 13ہزار زخمی ،شہد امیں 1524بچے اور ایک ہزار خواتین بھی شامل ،اسرائیلی بمباری سے اسپتال اور عبادت گاہیں بھی غیر محفوظ، اسرائیل نے غزہ کے قدیم ترین گرجا گھر پر بھی بم برسا دئیے ۔ چرچ میں پناہ لینے والے 10فلسطینی شہید،

خبرنمبر7

مظلوم اہل فلسیطن کیخلاف اسرائیلی سفاکیت، صیہونیوں نے القدس اسپتال کو بھی اڑانے کی دھمکی دے دی،اسپتال خالی کرنے کا الٹی میٹم ، سربراہ ڈبلیو ایچ او کا دھمکی پر اظہار تشویش،

خبرنمبر8

غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری ، امداد کی ترسیل کیلئے رفاہ کراسنگ نہ کھل سکی ، رفاہ بارڈر سے امدادی ٹرک تاحال غزہ روانہ نہ ہو سکے ۔ غزہ میں محصور فلسطینی امداد کے منتظر، ہزاروں امدادی ٹرک رفاہ بارڈر پرموجود ،

خبرنمبر9

سعودی ولی عہد نے غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کی پالیسی مسترد کر دی،غزہ میں حملے فوری طور پر بندکرنےکا مطالبہ ، شہزاد محمد بن سلمان نے خبردار کیا ہے غزہ میں کسی بھی بہانے معصوم شہریوں کا قتل عام قابل قبول نہیں ،

خبرنمبر10

حماس نے امریکی یرغمالی ماںبیٹی کو رہاکردیا، اسرائیلی حکام کی تصدیق، دونوں خواتین کو معاہدے کے تحت انسانی بنیادوں پررہا کیا گیا۔ امریکی ماں بیٹی غز ہ سرحد پر اسرائیلی نمائندے کے حوالے، اقدام کا مقصد ثابت کرنا ہے کہ بائیڈن کے دعوے جھوٹے ہیں  القسام بریگیڈ

خبرنمبر11

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلی فون ، شہری آبادی،اسپتالوں اور اہم عمارتوں پر بمباری کی بھرپور مذمت، نگران وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کو قابل نفرت قرار دیا، عالمی برادری صورتحال بہتر کرنے کے لیے کردار اداکرے ۔تاکہ انصاف انسانیت کےطورپر بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنائے ۔ اقوام متحدہ معصوم شہریوں کا قتل عام روکے ، دونوں رہنمائوں کا اسرائیلی قابض فورس کی جانب سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی ضرورت پر زور ، فلسطینی صدر محمود عباس نے موثرحمایت پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ اداکیا۔

خبرنمبر12

جوبائیڈن نے جنگ میں اسرائیل کی حماس کے خلاف کامیابی امریکی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیدی،یوکرین کی روس کے خلاف کامیابی بھی امریکی سلامتی کے لیے لازمی ، جوبائیڈن کے ولادی میر پیوٹن کو ظالم شخص کہنے پر روس کا جواب ، کریملن ترجمان نے کہا ایسی بیان بازی ریاستوں کے ذمہ دار رہنمائوں کےلیے نامناسب ہے ،

خبرنمبر13

میرے جوتے صاف کر کے غریب بچوں کو دے دینا، شہید فلسطینی بچی کی وصیت،