خبر نمبر 1
مسلم لیگ ن کی مینار پاکستان پر جلسے کی تیاری، نوازشریف کا جلسہ رنگ روڈ اور موٹر وے تک ہوگا، حنیف عباسی ، امیر مقام نے کہاکہ آج کے بعد پاکستان کے اچھے د ن آئیں گے۔ امیر مقام کا بلاول بھٹو کو انتظار کا مشورہ، کہا اتنی جلدی نہ کریں بچہ بچہ سمجھتا ہے مسائل کا حل ویکسین نوازشریف کے پاس ہے ۔ اسی لیے لوگ آج نکلے ہیں۔
خبرنمبر2
اسرائیلی بمباری سے تباہ حال فسلطینیوں کے لیے رفاہ کراسنگ کھول دی گئی ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پہلا آئل ٹینکر خان یونس میں اسپتال پہنچ گیا۔ رفاہ کراسنگ کو اسرائیلی بمباری کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔
خبرنمبر3
کہاں ہے انسانیت؟ یہ کیسا ظلم ہے ؟رکن امریکی کانگریس الہان عمر اسرائیلی جارحیت پر برس پڑیں ، دنیا کو غزہ میں ہونے والا ظلم کیوں نظر نہیں آرہا، یمن کا فلسطین سے اظہاریکجہتی ، لاکھوں کی ریلی ، فلسطین پرچم لہرائے ۔ ترکیے میں بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی ، انقرہ اور استنبول میں احتجاج، مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے نیتن یاہو کے پتلے جلائے ۔
خبرنمبر4
غزہ پر اسرائیلی حملہ، سی این این کی رپورٹنگ متعصب قرار، مظاہرین ررفاہ کراسنگ پر سی این این کی جانبدار کوریج پر برس پڑے ۔ نسل کشی کی حمایت کرتے ہو ، غزہ پر ظلم نظر نہیں آتا، خاتون نے سی این این کی رپورٹر کو کھری کھری سنا دیں۔
خبرنمبر5
پاکستان چاند پر بیس قائم کرنے کے چینی پروگرام میں شامل ، انوارالحق کاکڑ نے چینی ہم منصب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے، انجیئرنگ، آپریشنل پہلوئوں سمیت تمام شعبوں کا احاطہ کیاجائے گا۔ چین 2030تک بڑی خلائی طاقت بننے کا خواہشمند ہے ۔چین کا رواں دہائی کے آخر تک اپنے خلابازوں کو چاندپر اتارنے کا ہدف،


