خبر نمبر 1

امریکا کا تمام یرغمالیوں کو غیر مشروط رہا کرنے کا مطالبہ ، رہائی میں تعاون پر قطر سے اظہار تشکر، 200یرغمالیوں میں سےیہ پہلی رہائی ہے ۔ بلنکن نے قطرکارہائی میں مدد پر شکریہ دا کیا۔ یرغمالی فوری ، بغیر شرائط کے رہا کئے جائیں ۔ اب بھی 10امریکی لاپتا ہیں بعض یرغمال ہیں ۔

خبرنمبر2

مردان میں پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر پر چھاپا،عاطف خان گھر پر موجود نہیں تھے، عاطف خان پر 9اور10مئی کے واقعات سے متعلق ایف آئی آرز ہیں سابق ایم پی اے عبدالسلام کے گھروں پر بھی چھاپے ، بغیر وارنٹ چھاپے مارنا قانون کی خلاف ورزی ہے ، نائب صدر پی ٹی آئی ،

خبرنمبر3

ایف آئی اےنے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے قریبی رشتے دار صابر مٹھو کو طلب کرلیا، ایف آئی اےنے صابر مٹھو کو 23اکتوبرکو بلا لیا۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت طلب کیا گیا۔ صابر مٹھو کے 19ملکی و غیر ملکی اکائونٹس ہیں ، 5ارب34کروڑ کی ٹرانزیکشنز کی گئیں ، تمام جائیدادوں ،گاڑیوں کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت، ہمارا کاروبار قانون ہے ، قریبی ذرائع صابر مٹھو، کوئی چیز غیر قانونی نہیں تمام ثبوت اور ٹیکس ریکارڈ میں موجود ہیں۔

خبرنمبر4

کراچی میں لیاری بغدادی میں مبینہ مقابلہ ،گینگ وار کا کارندہ گرفتار، گرفتار زخمی ملزم آصف پکوڑہ سے اسلحہ برآمد، سائٹ ایریا میں کارروائی ، ملزم گرفتار سیکڑوں ڈیٹونیٹر برآمد، ملزم رکشہ ڈرائیور ہے ، حیدرآباد سے کراچی آیا تھا، کچے کے علاقےمیں مبینہ مقابلہ ڈاکٹر عبدالجبار چاچڑ بازیاب،ڈاکوئوں نے دو ماہ قبل پنو عاقل سے ڈاکٹر عبدالجبار چاچڑ کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔ بازیاب ڈاکٹر ورثا کے حوالے ۔