اسلام آباد (ای پی آئی )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف 4 سال کے بعدوطن واپس پہنچ گئے ،

اسلام آباد ائیر پر کچھ دیر قیام کے بعد لاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں پر مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اس موقع پر نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔ میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو، اور انکے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں نا آئے ہوں۔

پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشائ اللّہ ! آ جا تینوں اکھیاں ا±ڈیکدیاں“۔ گیا۔