خبر نمبر 1

قائد ن لیگ نوازشریف 4سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ قائد ن لیگ کی خصوصی طیارے کے زریعے دبئی سے اسلام آباد آمد، کارکنوں اور صحافیوں سمیت 148افراد ساتھ آئے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر اسحاق ڈار کی ملاقات، قانونی پہلوئوں پر گفتگو۔
خبرنمبر2

نوازشریف نے اپیلوں کی متفرق درخواست پر دستخط کر دئیے۔ نوازشریف کی قانونی ٹیم نے اپیلیں بحال کرنے کی درخواست تیار کی تھی۔ قانونی ٹیم میں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز شامل ،

خبرنمبر3

نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے شہباز شریف بھی پرجوش، سابق وزیراعظم کو بڑٖے بھائی کا انتظار،نوازشریف جی آیا ں نوں، شہبازشریف کا ٹوئٹ،مریم نواز کا بھی والد کو خوش آمدید ، میری زندگی کا آج سب سے بڑا دن ہے ۔ پاکستان آج نوازشریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے ۔
خبرنمبر4

اسحاق ڈار کی نوازشریف کی جاتی امرا جانے کی خبروں کی تردید،نوازشریف شیڈول کے مطابق 5بجے مینار پاکستان پہنچیں گے ۔ اور جلسے سے خطاب کریں گے ۔

خبرنمبر5

لاہور گریٹر اقبال پارک میں مسلم لیگ کے جلسے کی سیکیورٹی سخت، پارک کے داخلی خارجی راستوں اور گردونواح میں اضافی نفری تعینات، محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔محکمہ صحت کی موبائل ٹیموںمیںڈاکٹر اور پیرامیڈیکس موجود، جلسے کے شرکا کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 16 پوائنٹس تیار،

خبرنمبر6

مسلم لیگ ن کا پاور شو، مرکزی اسٹیج پر ثقافتی پرفارمنس، پنجاب کے روایتی لباس میں ملبوس فنکاروں کا لوک گیتوں پر فن کامظاہرہ،ناامیدی کے بادل چھٹ رہے ہیں ، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے آج جھوٹ کا نہیں سچائی کا دن ہے نفرتیں مٹائیں گے،ملک بنانے اور ترقی لانے جا رہے ہیں۔ پاکستان کےنوجوانوں کو ترقی اور امید ملے گی،آج جھوٹ بولیں میمز بنائیں آج صرف آرام کریں، مخالفین کو مشو رہ،

خبرنمبر7

لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا آج عوام آنے والے وقت کے لیے فیصلہ سنائیں گے تاریخ فیصلہ کرے گی نوازشریف حق پر تھے۔ نوازشریف کا بیانیہ مہنگائی لوڈشیڈنگ اور بدحالی پر قابو پانا ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا نواازشریف پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ قائدن لیگ پاکستان کیلئے امید کی کرن ہیں۔موقع ملنے نوازشریف ملک کو پھر آگے لیجائیں گے۔

خبرنمبر8

نواازشریف لاہور روانگی کیلئے طیارے میں سوار ہو گئے ۔ نوازشریف کچھ دیر بعدلاہور کیلئےروانہ ہوں گے۔