خبر نمبر 1
قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے انصاف کو دفن کر دیا گیا، پی ٹی آئی کا ردعمل، آج قوم شعور سے لیس ہو کر اپنے پورے قد سے کھڑی ہے ۔ جس کے محاسبے میں نظام انصاف ناکام ہے اسکا محاسبہ عوام کریں گے۔ نواازشریف ہمیشہ مجلس شوریٰ جیسے نظام سے مستفید ہوئے ، فواد چوہدری کا ٹوئٹ، اب بھی اس وقت واپس آ رہے ہیں جب الیکشن میں عوام غیر متعلق ہیں، جب بھی عوام کو موقع ملا نوازشریف کو شکست ہو گی۔
خبرنمبر2
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ویڈنگ ایکسپو کا افتتاح کردیا، چیئرمین اے آر وائی بی گلوبل حاجی اقبال کے ہمراہ اسٹالز کا دورہ کیا۔ مشکلات کے باوجود کاروبار جاری رکھنے والاے مبارکباد کے مستحق ہیں ، ویڈنگ ایکسپو میں نیشنل برانڈ کے 80اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
خبرنمبر3
پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسز ک پاسنگ آئوٹ پریڈ، مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے پریڈ کا معائنہ کیا۔


