لاہور (ای پی آئی ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کوپاکستان تحریک انصاف کی رہنما خدینہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی ،
انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج عبہرگل نے 9 مئی کو کیے جانے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی جس میں پولیس نےخدیجہ شاہ سےتفتیش کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی۔
جس پر عدالت نےجیل میں تفتیش کی اجازت دےدی۔خیال رہے کہ عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤکیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانتیں ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔


