لاہور ( ای پی آئی ) میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، عوام کو( ن) لیگی قائد سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔
نواز شریف کو معیشت بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔ لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔


