راولپنڈی(ای پی آئی ) خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل میں برطانیہ میں موجود ان کے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کروا دی گئی ،دوران گفتگو بچےجذباتی ہوگئے۔
جیل ذرائع کے مطابق واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی جبکہ ٹیلی فون خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے حکم سے کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان نے چییرمین تحریک انصاف سے گفتگو کی اور اس دوران بیٹے گرفتار والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دیتے رہے۔


