خبر نمبر 1
میرے دل میں انتقام کی کوئی تمنا نہیں ، بس یہی خواہش ہے پاکستان خوشحال ہو جائے ، لوگ ہم سے پوچھتے ہیں ہمارا بیانیہ کیا ہے ، ہمارا بیانیہ اورنج لائن اور موٹرویز ہیں ، ہم پگڑی اچھالنے والے نہیں یہ ان کا کام تھا، یہاں ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانا نہیں ہورہا، بغل میں چھری منہ میں رام رام ، یہ مجھے نہیں آتا، تسبیح میرے پاس بھی ہے مگر سب کے سامنے نہیں پڑھتا، وہ کون ہے جو نوازشریف کو چاہنے والوں سے جدا کر دیتا ہے ، کون ہے جو ہماری حکومت میں دھرنے کرا رہا تھا، آپ کو تو معلوم ہے ناں؟آئندہ کسی کو اجازت نہ دینا کہ وہ ملک سے کھلواڑ کرے ، نوازشریف کا مینار پاکستان پر خطاب آخر میں ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعا کرائی ۔
خبرنمبر2
نوازشریف نے معاشی ترقی کا پلان بھی دے دیا، بجلی کے ریٹ کم ، ڈالر سستا، مہنگائی کم کریں گے ، ہم نے اخراجات میں کمی ، ایکسپورٹ کو بڑھائیں گے، زراعت میں انقلابی اصلاحات لائیں گے ، ملک کو آئی ٹی پاور بنائیں گے۔ ہم نے اداروں میں بھی اصلاحات لانی ہیں ہم نے ہمسایوں کے ساتھ لڑائی کر کے ترقی نہیں کر سکتے ، پاکستان میں بے روزگاری ، غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا، ہمیں ایک فعال فارن پالیسی بنانا ہوگی، راستہ کٹھن ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ، نوازشریف کا جلسہ عام سے خطاب
خبرنمبر3
اہلیہ کی موت کی خبر جیل میں دی گئی ، جیل سپرنٹنڈنٹ کی نتیں کرتا رہا کہ بیٹوں سے بات کرا دیں ، لیکن نہیں کرائی گئی میرے سامنے مریم نواز کو گرفتار کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ اور حنیف عباسی کو یہ لوگ پھانسی دینا چاہتے تھے ۔ دیگر کئی قائدین کو بھی جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ ہم اس قوم کے بیٹے ہیں مگر اتنا ظلم کیوں ؟نوازشریف ماضی کے واقعات کا ذکر کر کے افسردہ ،
خبرنمبر4
فلسطین پر ظلم انسانیت کے خلاف ہے ، دنیا انصاف سے کام لے ، فسلطینیوں کو ان کا حق دیاجائے ، پاکستانی کبھی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے ، دنیا سے اپیل ہے کہ وہ تنازع کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کریں ، نوازشریف کا خطاب ، قائد ن لیگ نے فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا۔
خبرنمبر5
ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ اس سے بڑا جلسہ پہلے کبھی نہیں ہوا، نوازشریف معمار پاکستان ہیں ہر بار قوم کی تقدیر بدلی ، جلاوطنی کاٹی مگر برداشت کا دامن نہیں چھوڑا، 9مئی تو دور کی بات نوازشریف کے ہاتھ سے کبھی گملا بھی نہیں ٹوٹا، نوازشریف آ گئے ہیں اب غربت کاور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، صدر ن لیگ شہبازشریف کا خطاب
خبرنمبر6
نوازشریف کے اسٹیج پر پہنچنے پر مریم نواز کا جذباتی انداز، نوازشریف نے گلے لگایا، مریم نے نواز نے والد کے پائوں چھوئے ، قائد نون لیگ اسٹیج پر موجود رہنمائوں سے فردافردا ملے ، نواشریف کی آمد پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ،
خبرنمبر7
نوازشریف کا ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ پہنچا تو مریم نواز آبدیدہ ہو گئیں ، آنکھوں میں آنسو ا گئے ، اسٹیج پر جذباتی مناظر، مریم اورنگزیب بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں ، کارکن بھی پرجوش،
خبرنمبر8
جو کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی وہ آج دیکھ لیں ، آج نواز شریف شان کے ساتھ واپس آرہا ہے ، معلوم نہیں تھا مینارپاکستان کا گراؤنڈ شیروں کے لیے کم پڑ جائے گا۔ جلسے میں اتنے لوگ ہیں کہ گنتی ختم ہو گئی ، جو کہتے تھے نون سے ش نکلے گی دیکھ لیں ہم ساتھ ہیں ، مریم نواز کا خطاب
خبرنمبر9
جلسہ گاہ میں فلسطین اور کشمیر کے حق میں قرارداد منطور ، قرارداد خواجہ سعد رفیق نے پیش کی ، کشمیر پربھارتی تسلط ختم ہونا چاہیے ، قرارداد میں مطالبہ ،
خبرنمبر10
نوازشریف کی چارسال بعد وطن واپسی، خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا، کچھ دیر قیام کے بعدلاہور آمد ہوئی ، پارٹی قائدین اور صحافی بھی ساتھ پہنچے ۔ شہبازشریف نے لاہور میں استقبال کیا۔ مودبانہ انداز میں نوازشریف کے گھنٹے چھوئے ، اور گلے ملے ، قائد نون لیگ ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر پر جلسہ گاہ پہنچے ۔ حضوری باغ ہیلی کاپٹر پہنچا تو رانا ثناء اللہ اور دیگر قائدےن نے استقبال کیا۔ اسٹیج پر پہنچنے سے پہلے نماز مغرب ادا کی گئی ۔
خبرنمبر11
اسلام آباد میں لاہور روانگی سے قبل طیارے میں بدنظمی ، کارکن آپس میں الجھ پڑے ، طیارے کی روانگی میں نئے مسافروں کے بورڈنگ کارڈ بنانے کی وجہ سے تاخیر،فلائٹ تقریبا دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ۔
خبرنمبر12
کینیڈا اور بھارت میں سفارتی تعلقات معطل، ہندوستان اب کنیڈین شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن چکا، کینیڈین وزیر خارجہ ، بھارت میں کینیڈین سفارتی عملہ بھی غیر محفوظ نہیں ، بھارت کی جانب سے سفارتی استثنیٰ کی پاسداری نہ کرنا بین ااقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، کنیڈین وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، جولی نے ہندوستان کےساتھ سفارتی تعلقات کی معطلی کا اعلان کر دیا۔
خبرنمبر 13
ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو مسلسل دوسری شکست، جنوبی افریقہ نے 229رنز سے شکست دے دی، 400رنز کےہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 170رنز بنا سکی۔ مارک ورڈ 43رنز بنا کر نمایاں رہے ، جنوبی افریقہ کے ہینزچ کلاسن کے 109، ریزاہینڈرکس کے 85رنز بنائے ۔
خبرنمبر14
ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5وکٹوں سے ہرادیا۔ سری لنکا نے 263رنز کا ہدف 48.2اووورز میں 5وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ سری لنکا کی جانب سے سماراوکرما 91اور پتھم نسانکا54رنز بنا کر نمایاں ، نیندرلینڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے
262رنز بنائے ۔
خبرنمبر15
قومی ٹیم افغانستان کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے چنائی پہنچ گئی ۔ قومی ٹیم کل دوپہر کو ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ پیر کے روز کھیلا جائے گا۔
خبرنمبر16
بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں غیر ملکی شائقین کو ہراساں کرنے کے واقعات، بھارتی اسپورٹرز نے بنگلا دیشی اسپورٹر سے ان کا ٹائیگر چھین کر پھاڑ دیا، گزشتہ روز پاکستان ااور آسٹریلیا کے میچ میں پولیس افسر نے پاکستانی فین کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روکاتھا۔


