خبر نمبر 1

نوازشریف کی اسلام آباد پہنچ کر قانونی مشاورت، وکلا سے ایئر پورٹ لائونج میں ملاقات کی ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اپیلوں پر دستخط کیے ۔ نوازشریف کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔ قیصر امام کہیتے ہیں کہ ایسی مثال نہیں ملتی کہ بائیومیٹرک کیلئے درخواست گزار کے پاس جایا جائے ۔ سزا کے باوجود حفاظتی ضمانت ملنے کی پہلے کوئی مثال نہیں ۔ عدالت سے سزا کے باوجود حفاظتی ضمانت بڑی تبدیلی ہے ۔

خبرنمبر2

قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے انصاف کو دفن کر دیا گیا، نوازشریف کی واپسی پر پی ٹی آئی کا ردعمل، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا آج عوام باشعور ہے جس مجرم کا احتساب کرنے میں نظام انصاف ناکام ہے اس کا محاسبہ عوام کریں گے ، شفاف انتخابات کا فوری انعقاد ملکی مسائل حل کر سکتے ہیں ۔ پی پی رہنما حسن مرتضیٰ بولے توقع ہے نوازشریف انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے ۔ نوازشریف اقتدار چھن جانے کے بعد جب جب ڈیل کے ذریعے باہر گئے پیپلزپارٹی نے ان کی واپسی کے راستے ہموارکئے ۔

خبرنمبر3

غزہ پر بموں کی برسات ، مزید سیکڑوں فلسطینی شہید، فلسطینی شہداکی تعداد 4300سے زائد،کھنڈر بنے غزہ میں  1400افراد کا کچھ پتا نہیں ، آلودہ پانی اور ناقص خوراک سےبیماریاں پھیلنے لگیں ، ہیضے کی دوائیں بھی میسر نہیں ، پورے شہر میں صرف تین اسپتال بچے ہیں رات دن بمباری کا دھڑکا، امداد ملی بھی تو سمندر میں قطرہ ، مصر کے راستے صرف 20امدادی ٹرک غزہ جانے کی اجازت،

خبرنمبر4

اسرائیلی بمباری میں 12سال کا فسلطینی یوٹیوبر شہید، عونی الدوس کا خواب تھا کہ 1لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ مشہور ہو جائے ۔ اسرائیل نے معصوم کی جان لے لی ۔ غزہ میں ایسے 1700سے زائد بچے شہدی ہو چکے ہیں بچ جانے والے بچوں پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ کہیں سے ماں آکر سینے سے لگا لے ، بچوں کی پکار، غزہ میں بچوں کی لاشیں اٹھانا روز کا منظر،

خبرنمبر5

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز، قاہرہ میں امن کانفرنس، مسلم دنیا کے رہنما اور یورپ کے سیاستدان امن کے لیے ایک پیج پر ، سعودی وزیر خارجہ نے کہہ دیا فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی مسترد کرتے ہیں ، جائز حقوق کے حصول تک فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ، شہزادہ فیصل، فلسطینی صدر محمود عباس نے کہافلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا، اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی جنگی جرم ہے ۔مصری صدر سیسی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل نقل مکانی نہیں آزاد ریاست ہے ، یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گرتریس کا غزہ میں جنگ بندی پر زوردیا۔

خبرنمبر6

برطانیہ اسرائیل کی حمایت بند کرے ، لندن میں تاریخی احتجاج، فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے ڈیڑھ لاکھ افراد جمع، لندن کی سڑکوں پر آ گئے ۔ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے اسٹیج لگا دیا۔ دہشتگرد ریاست اسرائیل کی حمایت بند کرے ۔ مظاہرین ، برطانیہ جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے ۔

خبرنمبر7

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے بیٹوں سے ٹیلیفون پر گفتگو، وکیل شیراز رانجھا کہتے ہیں باپ بیٹوں میں گفتگو 30منٹ جاری رہی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹوں کو تسلی دی ،

خبرنمبر8

پولیس گاڑیاں جلانے کا کیس ، اے ٹی سی نے خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی درخواست منظور کر لی ، عدات نے نئے مقدمے میں خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی، جناح ہائوس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور ہو چکی ۔

خبرنمبر9

کراچی میں 2سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق، رواں سال ملک میں رپورٹ کیسز کی تعداد4 ہوگئی ۔ افغان نژاد بچہ گڈاپ کی یو سی گجرو کا رہائشی ہے ۔

خبرنمبر10

اسرائیل کی حمایت کیوں کی ؟جسٹن ٹروڈو کو سبکی کا سامنا ، کینیڈا کے وزیراعظم مسلمانوں سے ملنے مسجد میں گئے ۔ مسلم آبادی نے انہیں اسرائیل کی حامیت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر انہیں تقریب چھوڑ کر جانا پڑا۔