لاہور (ای پی آئی ) سابق وزیر اعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کے گھر اینٹی کرپشن کا چھاپہ اہلکار تلاش کرنے میں ناکام ۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کے گھروں پر بھی چھاپے مگر کوئی ہاتھ نہ آیا۔
ذرائع کے مطابق ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں چھاپے مارے گئے۔ پی ٹی آئی کے سابق اراکین قومی اسمبلی رائے حسن نواز اور مرتضیٰ اقبال کے گھروں میں اینٹی کرپشن اہلکار داخل ہو گئے اور کمروں کی تلاشی لیتے رہے۔
سابق ایم پی ایز نعیم ابراہم اور سلیم صادق کے گھروں پر بھی اہلکاروں نے چھاپے مارے مگر ادھر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کرنے کا حکم دیدیا،
تمام ملزمان فرار ہو گئے،انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


