خبر نمبر 1

انتقام نہیں خوشحالی نواز شریف نے مستقبل کا روڈ میپ دے دیا غلطی کی گنجائش نہیں نیا سفر شروع کرنا ہوگا ریاستی ادارے اور سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں کشکول توڑنا ہوگا ڈبل سپیڈ کے ساتھ اگے بڑھنا ہوگا وہ مرض دور کرنا ہوگا جس سے ملک بار بار حادثے کا شکار ہو جاتا ہے نواز شریف کا وطن واپسی پر مینار پاکستان گرانڈ میں خطاب باوقار اور فعال خارجہ پالیسی بنانا ہوگی ہمسائیوں کے ساتھ لڑائی کر کے ترقی نہیں کر سکتے کشمیر کے حل کے لیے تدبیرسے اگے بڑھنا ہوگا فلسطینی پرچم لہرا کر غزہ کے مظلوم شہریوں سے اظہار یکجہتی ۔۔

خبرنمبر 2

نواز شریف کی شاعرانہ انداز میں مخالفین کو وارننگ کہتے ہیں بغل میں چھری اور منہ میں رام رام نہیں آتا تسبیح اس وقت پڑھتا ہوں جب کوئی نہیں دیکھ رہا ہوتا گالیاں دینا اور پگڑی اچھالنا مخالفین کی سیاسی تربیت کا حصہ ہے دھرنے کس نے دیے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں میٹرو بس اورنج لائن گرین لائن اور موٹروے سی پیک ہمارا بیانیہ ہے بجلی اور اشیائے خرد و نوش کی قیمتوں کا بھی موازنہ کیا ۔۔

خبر نمبر 3

نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے گئے انہیں نکالنے والے خود سیاست سے نکل گئے مریم نواز کی للکار ن اورش میں اختلافات کی خبریں بھی مسترد حمزہ شہباز کا ہاتھ پکڑ کر خاندان کے اکھٹے ہونے کا پیغام شہباز شریف نے کہا تھا نواز شریف کے آنے سے قوم کی تقدیر بدل جائے گی ۔۔

خبر نمبر 4

لاہور ایئرپورٹ پر نواز شریف سے ملاقات کیوں کی استحکام پاکستان کا عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ تحریری وضاحت طلب پارٹی کا ملاقات سے کوئی تعلق نہیں ائی پی پی ترجمان کا موقف ۔۔۔

خبر نمبر 5

انسانیت سے عاری اسرائیل کی درندگی کا 16 واں دن غزہ میں بارود کی بارش جاری نصیرات میں شاپنگ مال پر بمباری خان یونس میں متعدد مکانات نشانہ مغربی کنارے کے جنین کیپ میں مسجد پر بم گرا دیے مزید درجنوں فلسطینی شہید تعداد4 ہزار 385 ہو گئی ساڑھے 13 ہزار سے زائد زخمی ۔۔

خبر نمبر 6

اسرائیل کا جنگی جنون برقرار حماس کو کچلنے جا رہے ہیں بات چیت نہیں کریں گے اسرائیلی آرمی چیف کی دھمکی زمینی کاروائی سے قبل فضائی حملے مزید بڑھانے کا اعلان صیہونی فوج کی مشقیں جاری اسرائیل کو امن کی باتیں راس نہ آئیں حماس کی جانب سے دو قیدیوں کی رہائی کا اعلان نیتن یاہو کا قیدی واپس لینے سے صاف انکار ۔۔

خبر نمبر 7

غزہ کے لیے امداد اونٹ کے منہ میں زیرا 20 ٹرکوں میں 22 ہزار لوگوں کے لیے صرف ایک دن کا پانی آیا ایندھن کی قلت سے بچوں کے انکیوبیٹرز بند ہونے کا خدشہ سیکروں نوزائدہ بچوں کی زندگی خطرے میں خرافہ ادویات کی شدید قلت ۔۔

خبر نمبر 8

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں مظاہرے امریکہ کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر فوری جنگ بندی اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ لندن میں ایک لاکھ لوگ باہر نکل آئے جرمنی اور آسٹریا میں بھی ریلیاں عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات توڑ دیں تیونس میں مظاہرین کا مطالبہ۔۔

خبر نمبر 9

نو مئی کی غلطی کرنے والوں کو عام معافی دلانا مشن کل سے مہم کا آغاز کر رہا ہوں قوم میرا ساتھ دے شیخ رشید کا ٹویٹ کہا 40 روزہ چلے کے بعد رہائی ملی معلوم نہیں چلا کس جگہ پر کاٹا کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی ۔۔۔

خبر نمبر 10

وفاق میں ن لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ سکتے ہیں جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو کا عند یہ کہتی ہیں ملک کے وسیع تر مفاد میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ایک دوسرے کو گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑنے والے مل بیٹھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں تنہا کچھ نہیں کر سکتے۔۔۔

خبر نمر 11

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا ایگریکلچرل فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مرکزی دفتر کا دورہ عمارت کے مختلف فلورز کا جائزہ لیبز کے لیے خریدے گئے الات کا معائنہ عمارت کے کام کو عالی معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت ۔۔

خبر نمبر12

آزاد کشمیر میں لیگی رہنما محمود الحسن راجہ ٹریفک حادثے میں جان بحق اسلام گڑھ کے قریب گاڑی کھائی میں گر گئی محمود الحسن نواز شریف کے استقبال کے بعد گھر واپس جا رہے تھے ۔۔۔

خبر نمبر13

طوفان تیج کی شدت میں اضافہ 110 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چلنے لگی چوتھا الرٹ جاری طوفان کراچی سے 1880اور گوادر سے 1670کلومیٹر دور پاکستان کی کسی بھی ساحلی پچی کو خطرہ۔۔۔

خبر نمبر14

موسم کی انگڑائی اٹک سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش آزاد کشمیر میں بھی بادل برس پڑے وادی نیلم میں پہاڑوں پر برف باری سردی کی شدت میں اضافہ۔۔۔

خبر نمبر15

کرکٹ کی عالمی جنگ میں پاکستان کا ایک اور کڑا امتحان چنئی کے سپین پیج پر گرین شرٹس اور افغانستان میں کل جوڑ پڑے گا شاہین آج دوپہر پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے پوائنٹس ٹیبل پر بابر الیون کا پانچ واں افغانستان کا دسواں نمبر ہے ۔۔۔

خبر نمبر12

ورلڈ کپ کی دو ناقابل شکست ٹیموں کا ٹاکرا بھارت اور نیوزی لینڈ اور دھرم شالہ میں مد مقابل ہوں گے کیا بھارت 2019 سیمی فائنل کی شکست کا بدلہ لے سکے گا یا ایک بار پھر کیویز جیت کی روایت برقرار رکھیں گے میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا ۔۔

خبر نمبر12

اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا فری کک پر شاندار گول النصر نے داماک کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا سعودی پرو لیگ میں النصر کی ساتویں کامیابی ہے ۔۔

خبر نمبر12

خطرناک لہروں پر سرفنگ کا مظاہرہ برازیل ساحل پر دلچسپ مقابلے مردوں کا ایونٹ برازیل کے سیمول نے جیت لیا خواتین مقابلوں میں کینیڈا کے ایرن بروکرزس بازی لے گئی ۔۔