خبر نمبر 1

امریکہ حماس کے پاس یرغمال اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے لیے سرگرم جو بائیڈن نے اسرائیل کو غزہ میں زمینی جنگ چھیڑنے سے منع کر دیا امریکی وزیر خارجہ نے بھی 10 امریکی شہریوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی ۔۔

خبر نمبر 2

حماس کا غزہ میں جارہیت کے خاتمے تک اسرائیلی فوجیوں کے رہائی پر بات کرنے سے انکار قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت بھی نہیں ہوگی اسرائیلی فوج نے 210 فوجیوں کو یرغمال بنائے جانے کی تصدیق کر دی ۔۔۔

خبر نمبر 3

عرب ممالک نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کر دیا مصر میں امن اجلاس کا انعقاد ہم اپنی سرزمین کبھی نہیں چھوڑیں گے نہ ہی کوئی ہمیں بے دخل کر سکتا ہے فلسطین صدر محمود عباس کا اعلان اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انقلاع جنگی جرم ہے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے دنیا کردار ادا کرے غزہ دردناک تباہی سے گزر رہا ہے فلسطینیوں کو مسلسل امداد کی ضرورت ہے انتونیو گوترس کا خطاب ۔۔

خبر نمبر 4

نہتے فلسطینیوں پر ظلم نا منظور دنیا کے کئی ممالک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے لندن میں ایک لاکھ افراد کا فلسطینیوں کے حق میں احتجاج برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ اور دفتر کے سامنے بھی احتجاج۔۔۔

خبر نمبر 5

امریکہ کا غزہ میں داخلے کے لیے رفع کراسنگ کھلی رکھنے کا مطالبہ امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں غزہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری امداد کے مسلسل نقل و حرکت ضروری ہے حماس پر امداد شروع ہونے والے سلسلے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے فلسطینی شہری حماس کی کاروائیوں کی ذمہ دار نہیں 20 ٹرکوں کے امداد سمندر میں قطرے کے برابر ہے امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اقوام متحدہ گزشتہ روز 20 ٹرکوں کے قافلے کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے ۔۔

خبر نمبر 6

غزہ میں اسرائیلی بربریت کی داستان طویل ہو گئی مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 13 افراد جابحق پناہ گزین کیمپ پر حملے میں ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا متعدد زخمی ہوئے مغربی کنارے میں 30 لاکھ فلسطینی اباد ہیں ۔۔۔

خبر نمبر 7

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں غیر ملکی شائقین کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آنے لگے بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھارتی سپورٹرز نے بنگلہ دیشی سپورٹرز سے ان کا ٹائیگر چھین کر پھاڑ دیا گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی پولیس افسر نے ایک پاکستانی فین کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روکا تھا ۔۔۔

خبر نمبر 8

رگبی فائنل میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے دی جنوبی افریقہ نے 16 ۔15 سے کامیابی اپنے نام کی فائنل میں جنوبی افریقہ کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا ۔۔