پشاور (ای پی آئی ) خیبرپختونخوا کےے صوبائی دارلحکومت پشاور کی پولیس نے مجرموں کی تصویروں اور نام پتے کی تفصیلات والے بینرز اہم شاہراہوں پر آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پشاور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں، ڈاکووں اور راہزنوں سمیت ایک ہزار سے زائد روپوش ہونے والے جرائم پیشہ افراد کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان افراد کی تصویریں، نام اور پتے کے ساتھ بینرز پر چھپوا کر اہم شاہراہوں پر لگا دیئے جائیں گے۔

عوام کو ہدایت کی جائے گی کہ ملزمان کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ یا تعلق نہ رکھیں ورنہ وہ بھی قانونی کارروائی کی زد میں آ جائیں گے۔