خبر نمبر 1

مشرق وسطی میں تنازع پھیلنے کے خدشات اسرائیل کی جنوبی لبنان کے اندر پانچ کلومیٹر تک فاصلے پر شدید گولہ باری لبنانی حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں فائرنگ اور راکٹس کا تبادلہ اسرائیل کے شام میں دمشق اور حلب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر میزائل حملے دو ملازمین جان بحق عراق میں امریکی اڈے عین الاسد ائیر بیس پر راکٹ حملہ امریکہ نے پورے مشرق وسطی میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا تھاڈ اور مزید پیٹریاٹ میزائل خطے میں بھیجنے کا اعلان مزید فوجیوں کو تعیناتی کے لیے الرٹ کر دیا امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایران اور اس کے حامی گروپس کی طرف سے کاروائیاں بڑھنے پر کیا امریکی وزیر خارجہ کی لبنان کے وزیراعظم سے اسرائیلی لبنان سرحدی کشیدگی پر گفتگو کا کہا حماس اسرائیل تنازے میں لبنان کو گھسیٹنے سے لبنانی عوام پر اثر پڑے گا ۔۔

خبر نمبر 2

جیو نیوز کے لبنان اسرائیل سرحد سے جنگ کی کوریج جاری حزب اللہ کے فائٹرز نے اسرائیلی گاڑی کو راکٹ سے تباہ کر دیا اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر گولا باری کا سلسلہ جاری اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ پر بڑے فضائی حملے کے ساتھ شام کے دمشق اور ہلا بیئر پوسٹ پر بھی فضائی حملے ۔۔۔

خبر نمبر 3

اسرائیلی فوج کا غزہ پر آج سے حملے مزید تیز کرنے کا اعلان فضا سے پھینکے گئے پیمپلیٹس میں فلسطینیوں سے ایک بار پھر غزہ کا شمالی علاقہ خالی کر کے جنوب کی طرف جانے کی وارننگ کا علاقہ خالی نہ کرنے والوں کو عسکریت پسندوں کا ساتھی سمجھا جائے گا غزہ پر بمباری سے تباہی کے بعد اسرائیل کا مغربی کنارے پر پہلا فضائی حملہ جنین پناہ گزین کیمپ میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا دو افراد شہید متعدد زخمی 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 248 فلسطینی شہید دو ہفتے سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے زیادہ ہو گئی۔۔

خبر نمبر 4

نو مئی کو دفاعی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہو گیا وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوگا 9 اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں 102 افراد گرفتار کیے گئے انصاف کے حق کے لیے فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع کیا گیا قصوروار ثابت نہ ہونے والا بری ہو جائے گا سویلینز کے فوجی ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی ۔۔

خبر نمبر 5

اسرائیل حماس جنگ نہیں یہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہے فلسطین صحافی کا برطانوی ٹی وی میزبان کو الفاظ کا چناؤ درست کرنے کا سبق بتایا صرف اس کے اپنے 30 عزیز اور بہترین دوست صحافی مارے جا چکے جو لوگ حماس کے ساتھ اکتوبر حملے کی بات کرتے ہیں وہ مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیل کی آئے روز چڑھائی پر خاموش کیوں ہیں اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی لڑکیوں سے زیادتی پر کیوں نہیں بولتے فلسطینی جیلوں میں قید بچے انہیں کیوں نظر نہیں آتے صحافی نے بتایا کہ وہ کبھی غزہ میں رہتی تھی اسرائیلی حملوں سے اس نے لوگوں کے اعضا ء ٹکڑے ٹکڑے ہوتے دیکھے تو 14 برس کی عمر میں غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوئی ایک عرصے تک نفسیاتی علاج کرانا پڑا تاکہ اسرائیلی درندگی بلا سکے بولے ساڑھے چار ہزار فلسطینی مرے نہیں اسرائیل کے ہاتھوں مارے گئے ہیں ۔۔

خبر نمبر 6

اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کی جاتی عمرہ آمد کہا اگر اداروں نے نواز شریف کا ساتھ دیا تو نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں گے الیکشن وقت پر ہونا چاہیے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نون کے ساتھ بات چیت ہوگی ۔۔۔

خبر نمبر 7

استحکام پاکستان پارٹی ہمیشہن لیگ کی بی ٹیم رہے گی سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا آئی پی پی میں شمولیت کے خواہشمند دوستوں کو مشورہ علی زیدی نے کہا کہ کل عون چوہدری نے ایک مفرور کا استقبال کیا اور اس مفرور کو جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر میں ہی لایا گیا ہے ۔۔۔

خبر نمبر 8

فاروق ستار کی مفتا ح اسماعیل کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس پر اچھے لوگوں کی ٹیم بنانا ضروری ہے مشترکہ قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے جیو نیوز سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مفتا ح اسماعیل نے سوچ کر جواب دینے کا کہا ہے۔۔

خبر نمبر 9

گیس قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان پٹرولیم ڈویژن کے ٹیرف بڑھانے کی سمری کل ای سی سی اجلاس میں پیش کیے جانے کی توقع گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے اور سب سے کم گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فکس چارجز میں 3900 روپے اضافہ تجویز کیا گیا منظوری دیے جانے کی صورت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کیا جا سکتا ہے بجلی کارخانوں اور تنوروں کے لیے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز ۔۔۔

خبر نمبر 10

ڈالر کی قدر بھی گر گئی پیٹرول کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں لیکن ڈالر اور پیٹرول کے ساتھ اوپر جانے والی سبزیوں پھلوں اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی چیزوں کے نرخ کم نہ ہو سکے اسلام اباد کے سستے بازاروں میں کچھ سستا نہیں مل رہا کراچی کے بازاروں میں گائے اور مرغی کے گوشت کے ساتھ ساتھ اب سبزیاں بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئیں کوئٹہ کے بیوپاریوں نے سرکاری نرخ نامی یکسر نظر انداز کر دیے دکاندار من مانی قیمتوں کے ذریعے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف۔۔۔

خبر نمبر 11

ملک کے 11 اضلا ع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق وفاقی حکام کے مطابق بلوچستان خیبر پختون خواہ پنجاب اور سندھ کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے بلوچستان میں چمن پشین اور کوئٹہ خیبر پختونخواہ میں بنوں کے ایک اور پشاور کے چار مختلف علاقوں کے کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا سندھ میں کراچی کے علاقے کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل جبکہ پنجاب میں لاہور کے علاقے گلشن راوی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا پاکستان میں اب تک 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے پاکستان میں گزشتہ روز کراچی میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے ایا تھا ۔۔۔

خبر نمبر 12

شہباز شریف کا لیگی راہنما محمود الحسن کے حادثے میں ہلاکت پر اظہار افسوس اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نون لیگ کے سابق آمیدوار محمود الحسن راجہ کی میرپور ازاد کشمیر کے قریب حادثے میں وفات کا سن کر بے حد دکھ ہوا محمود الحسن نواز شریف کے جلسے میں شرکت کے بعد لاہور سے واپس جا رہے تھے ان کی محبت اخلاص اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں محمود الحسن کے اہل خانہ سے دلی افسوس اور تعزیت کرتے ہیں ۔۔۔

خبر نمبر 13

بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام وڈھ سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونے والا لانگ مارچ پہنچ گیا سوراب میں بی این پی خواتین کا قافلہ بھی لانگ مارچ کا حصہ بنا نگراں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ناروا سلوک کے خلاف نکلنے والے لانگ مارچ کی قیادت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کر رہے ہیں ۔۔

خبر نمبر14

اسرائیلی جارحیت اور سندھ میں بے امنی اور لاقانونیت کے خلاف جے یو ائی ف کے امن مارچ کا خیرپور سے آغاز ہم مارچ سندھ کے تمام اضلاع سے ہوتا ہوا دو نومبر کو کراچی پہنچے گا کراچی میں امن مارچ سے جے یو ائی ف کے مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے ۔۔

خبر نمبر 15

کشمور کے علاقے دورانی مہر کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ اپریشن ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ دو ڈاکو زخمی دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ک ایس ایس پی روحیل خان کھوسو کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 800 افسران اور اہلکار شریک ہیں دونوں جانب جدید اسلحے کا استعمال دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا بھیو گینگ خادو بھیو کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ۔۔۔

خبر نمبر 16

افغانستان کے ہیڈ کو چ کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف میچ میں صرف اسپنرز پر انحصار نہیں کریں گے پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے بیٹرز فاسٹ بولرز کو بھی کردار ادا کرنا ہوگاان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے پاکستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں پاکستان کے پچھلے میچز کے نتائج سے فرق نہیں پڑتا کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے ۔۔۔