غزہ (ای پی آئی)فلسطین اسرائیل جنگ کا سولہوں روز غزہ پراسرائیلی بربریت سے معصوم بچوں کے جسم چھلنی،حزب اللہ نے اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، فلسطینی مجاہدین کےحوصلے چٹان کی طرح مضبوط بھرپور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 1400 اسرائیلی مارے گئے جبکہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 4300 فلسطینی شہید ہوئے 13000 کے قریب زخمی اور مغربی کنارے میں 85 فلسطینی شہید ہوئے ہیں،دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ ؛
"ہم عالم اسلام کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں”۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں سےغزہ میں اب تک 164،756 گھر متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 15،100 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ۔۔

اب میں کس کو ماما کہوں غزہ کا ایک بچہ والدہ کے شہید ہونے پر غم سے نڈھال
رشتہ دار صبر کی تلقین کرتے رہے غزہ کے ہسپتال میں بوڑھی ماں خون میں لت پت بیٹے کو لگی ڈرپ تھامے کھڑی رہی مناظر نے دل دہلا دیا ہے ۔

قطر نے غزہ کی پٹی کے لیے دو امدادی طیارے بھیج دیے۔
قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر سے غزہ کی پٹی کے لیے 87 ٹن خوراک اور طبی امداد لے کر دو طیارے مصر کے شہر العریش کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

افسوسناک ۔۔۔
اسرائیلی حملوں میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید ۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی صحافی رشدی سراج غزہ میں ان کے گھر پر اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

مشرق وسطی میں تنازع پھیلنے کے خدشات
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے اندر پانچ کلومیٹر تک فاصلے پر شدید گولہ باری لبنانی حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں فائرنگ اور راکٹس کا تبادلہ اسرائیل کے شام میں دمشق اور حلب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر میزائل حملے دو ملازمین جان بحق عراق میں امریکی اڈے عین الاسد ائیر بیس پر راکٹ حملہ امریکہ نے پورے مشرق وسطی میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا تھاڈ اور مزید پیٹریاٹ میزائل خطے میں بھیجنے کا اعلان مزید فوجیوں کو تعیناتی کے لیے الرٹ کر دیا امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایران اور اس کے حامی گروپس کی طرف سے کاروائیاں بڑھنے پر کیا امریکی وزیر خارجہ کی لبنان کے وزیراعظم سے اسرائیلی لبنان سرحدی کشیدگی پر گفتگو کا کہا حماس اسرائیل تنازے میں لبنان کو گھسیٹنے سے لبنانی عوام پر اثر پڑے گا ۔۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ؛
فلسطینیوں کا جرم آزادی اور اپنا حق مانگنا ہے، کل آگ ہر طرف پھیل سکتی ہے۔بے بسی صرف فلسطین اور کشمیر کے لیے کیوں ہے، اس سوال کا جواب خود ہمیں اپنے اندر تلاش کرنا ہو گا..امت ایک ہو جائے، او آئی سی اعلامیے کی روشنی میں امت مسلمہ کو عملی قدم اٹھانا ہو گا۔

امریکہ کا غزہ میں داخلے کے لیے رفع کراسنگ کھلی رکھنے کا مطالبہ
امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں غزہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری امداد کے مسلسل نقل و حرکت ضروری ہے حماس پر امداد شروع ہونے والے سلسلے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے فلسطینی شہری حماس کی کاروائیوں کی ذمہ دار نہیں 20 ٹرکوں کے امداد سمندر میں قطرے کے برابر ہے امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اقوام متحدہ گزشتہ روز 20 ٹرکوں کے قافلے کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے ۔۔

بڑی خبر
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں میزائل دفاعی نظام بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں پر حالیہ حملوں کے جواب میں خطے میں ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) سسٹم اور اضافی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم بٹالین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیل حماس تنازع کے دوران علاقائی کشیدگی بڑھنے کے بعد واشنگٹن ایران کے حمایت یافتہ گروپس کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ خطے میں اضافی فوجیوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

نہتے فلسطینیوں پر ظلم نا منظور دنیا کے کئی ممالک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے
لندن میں ایک لاکھ افراد کا فلسطینیوں کے حق میں احتجاج برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ اور دفتر کے سامنے بھی احتجاج۔۔۔

امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں کا احتجاج؛ خالصتان کے حق میں نعرے
امریکا میں سیکڑوں سکھوں نے بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور خالصتان کے حق میں نعرے بازی کی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا اور برطانیہ کے بعد اب امریکا میں بھی سکھوں نے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ امریکا سکھوں کے حقوق کے تحفظ اور خالصتان کے قیام کے لیے بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔سکھ رہنماؤں نے امریکا سے یہ بھی مطالبہ بھی کیا کہ کینیڈا میں علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے بھارت پر زور ڈالے۔مظاہرین نے بھارت سے علیحدگی اور آزاد ریاست خالصتان کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں ایک گردوارے کے قریب قتل کردیا گیا جس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ قتل میں را ملوث تھی۔
کینیڈی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے را کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد خود پیش کیے تھے اور بھارتی سفیر کو ملک بدر کردیا تھا۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

سعودی ولی عہد کی امریکی سینیٹر اور لنزے گراہم سے ملاقات دو طرفہ تعلقات اور اسرائیل غزہ تنازعے پر تبادلہ خیال
محمد بن سلمان کا غزہ میں کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور کہا فلسطینی عوام کو حقوق دلانے کے لیے امن عمل شروع ہونا چاہیے امریکی سینیٹر بولے امریکہ اور سعودیہ خطے کے استحکام میں مشترکہ مفاد رکھتے ہیں ادھر امریکی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ سیکیورٹی امداد کی مسلسل فراہمی کی یقین دہانی کروائی ۔۔۔

غزہ میں حماس کے ہاتھوں 212 افراد کو یرغمال بنایا گیا ہے،اسرائیلی فوج کا دعویٰ
بی بی سی کی رپورٹ

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اکتیس مساجدشہید
غزہ کی وزارت اوقاف کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والی مساجد کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔
رپورٹ الجزیرہ

بریکنگ نیوز۔۔
ترک صدارتی طیارہ غزہ کی مدد کے لیے دوائیوں، طبی سامان اور 20 ماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کے گروپ کے ساتھ ایسنبوغا ایئرپورٹ سے مصر کے لیے روانہ۔۔

بھارت سے بھی غزہ کیلئے انسانی امداد روانہ:
ہندن ایئر بیس، غازی آباد (اتر پردیش) ایک IAF C-17 پرواز تقریباً 6.5 ٹن طبی امداد اور 32 ٹن آفات سے متعلق امدادی سامان فلسطین کے لوگوں کے لیے لے کر مصر کے العریش ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئی۔ امداد میں زندگی بچانے والی ضروری ادویات، سرجیکل اشیاء، خیمے، سلیپنگ بیگ، ترپال، سینیٹری یوٹیلیٹی، پانی صاف کرنے کی گولیاں اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں مظاہرے امریکہ کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر فوری جنگ بندی اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ لندن میں ایک لاکھ لوگ باہر نکل آئے جرمنی اور آسٹریا میں بھی ریلیاں عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات توڑ دیں تیونس میں مظاہرین کا مطالبہ۔۔

غزہ کے لیے امداد اونٹ کے منہ میں زیرا 20 ٹرکوں میں 22 ہزار لوگوں کے لیے صرف ایک دن کا پانی آیا ایندھن کی قلت سے بچوں کے انکیوبیٹرز بند ہونے کا خدشہ سیکروں نوزائدہ بچوں کی زندگی خطرے میں خرافہ ادویات کی شدید قلت ۔۔

انسانیت سے عاری اسرائیل کی درندگی کا 16 واں دن غزہ میں بارود کی بارش جاری
نصیرات میں شاپنگ مال پر بمباری خان یونس میں متعدد مکانات نشانہ مغربی کنارے کے جنین کیپ میں مسجد پر بم گرا دیے مزید درجنوں فلسطینی شہید تعداد4 ہزار 385 ہو گئی ساڑھے 13 ہزار سے زائد زخمی ۔۔

اسرائیل نے اتوار کو مزید 52 فلسطینی شہری حراست میں لےلئے،سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ

الجزیرہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں شام کے دمشق ائیرپورٹ پر دو ورکرز جاں بحق ہوگئے ہیں

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں ایک کیفے پر اسرائیلی حملے میں کم از کم گیارہ فلسطینی شہداور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔الجزیرہ کی فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے حوالے سے خبرفلسطین پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے تو غزہ کی پٹی پر مداخلت کریں گے۔۔۔ترک صدر طیب اردگان نے اسرائیل کو24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔۔

روسی یو ایف سی چیمپیئن اسلام میخاچوف اپنے راؤنڈ 1 KO جیتنے کے بعد فلسطینی پرچم تھام کر گھر روانہ ہوئے!

مستقبل کے چیمپئن خزمت شیمائیو
نے کہا "میں شارٹس پہن کر لڑنے کے لیے نہیں پیداکیا گیا، اللہ کی قسم میں فلسطین کے دفاع اور اللہ کے لیے مرنے کے لیے تیار ہوں”

ٰیو ایف سی فائٹر، محمد موکاایف نے فائٹ جیتنے کے بعداپنے انٹرویو میں فلسطین کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

خبر کی اپ ڈیٹ جاری رہے گی ہمارے ساتھ رہیں