خبرنمبر1
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ،ملزمان کا صحت جرم سے انکار ، خصوصی عدالت نے گواہان کو 27اکتوبر کو طلب کرلیا۔ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف شاہ محمود قریشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وکیل نے کہا جیل ٹرائل سیکیورٹی کے لیے ہوتا ہے اہل خانہ کو ٹرائل سننے کی اجازت ہوتی ہے ۔ چیف جسٹس نے پوچھا کیا ایک ملزم کی حد تک جیل ٹرائل کا آرڈر کافی نہیں ؟
خبرنمبر2
ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحالی کی درخواستیں دائر، نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائرکر دیں ، اپیلیں بحال کرنےکے بعد دلائل سن کر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے ،لندن میں قیام طویل ہونے کے باعث ہائیکورٹ نے اپیلیں 2021 میںخارج کر دی تھیں۔قائد ن لیگ نوازشریف لاہور سے مری روانہ ، اہم ملاقاتیںکریں گے ۔ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔
خبرنمبر3
پی پی کی طرف سے نوازشریف کو خوش آمدید کہتا ہوں ، فیصل کریم کنڈی کی گفتگو ،کہا نوازشریف مینار پاکستان جلسے میں بدلے بدلے سے لگے پہلے کہتے تھے 5 لوگوں کومعاف نہیں کروں گا جلسے میں کہا بدلے کی تمنا نہیں، تقریر میں ساری چیزیں غائب تھیں ، الیکشن کے انعقاد پر زور نہیں دیا۔ نوازشریف نے ایک روز پہلے اپنی ٌسی وی ٌ پیش کی ہے ۔
خبرنمبر4
90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت، چیف جسٹس نے پوچھا یہ اپیل تو چیمبر میں لگتی ہے کھلی عدالت میں کیسے لگی؟عابدزبیری صاحب آپ اپنی درخواست میں کیا مانگ رہے ہیں ؟16اگست کو درخواست دائر کی اب تک مقرر کیوں نہیں ہوئی تھی ؟عابد زبیری نے کہا ہم نے تو جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کی تھی ۔ چیف جسٹس نے کہا عدالتی ریکارڈ کے مطابق جلد سماعت کی درخواست نہیں آئی ، کیا آپ چاہتے ہیں عام انتخابات 2017کی مردم شماری پر ہوں ؟عابد زبیری نے کہا نہیں مردم شماری اور حلقہ بندی کو بنیاد بنا کر انتخابات میں تاخیر ممکن نہیں ،
خبرنمبر5
سپریم کورٹ میں سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت، سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے ۔9مئی کے ملزمان کا سپریم کورٹ سے رجوع، ملٹری ٹرائل کی استدعا، درخواستوں گزاروں نے کہا ملٹری اتھارٹی سے انصاف کا مکمل یقین ہے ، بطور ملزمان فوجی اتھارٹی کے زیر حراست ہیں ، دوران حراست سلوک بہت اچھا ہے ۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں مقدمے کے متاثرہ فریق ہیں سپریم کورٹ ہمیں فریق بنا کر ملٹری اتھارٹی کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے ۔
خبرنمبر6
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف زائد اثاثوں کاریفرنس ،فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ، کیس مزید نہیں چلایا جا سکتا۔ جج محمدبشیرنے کہا لکھ کر دیں اسحاق ڈار اور دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں، ایسا نہ ہو کل نیب کہہ دے ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا ،
خبرنمبر7
حماس کی القسام بریگیڈ نےا سرائیل کی زمینی حملے کی کوشش ناکام بنا دی،اسرائیلی ٹینک کوراکٹوں سے نشانہ بنایا گیا صیہونی فوج 2بلڈوزراور ایک ٹینک چھوڑکر بھاگ نکلے ، خان یونس بارڈر کے قریب ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا۔ غزہ پر 17ویں روز بھی بمباری ، 24گھنٹوں میں 400فلسطینی شہید، اسرائیلی دہشت گردی سے اب تک 4800فلسطینی شہید ہو چکے ، بچوں کی شناخت ممکن بنانے کے لیے والدین نے ان کے جسموں پر نام لکھ دیے ۔ ایک اسرائیلی ٹینک نے غزہ کی پٹی کے باہر مصری پوزیشن کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے دو ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ امریکی صدر کا اسرائیل کو بیک وقت دو محاذوں پر لڑنے سے گریز کا مشورہ ،
خبرنمبر8
اسرائیل کیلئے امریکا، کینیڈا ، جرمنی ، فرانس ، اٹلی ، برطانیہ سامنے آ گئے ۔ امریکا نے بڑی تعداد میں فوج بھجوانےکی تیاری شروع کر دی۔ چین نے مشرق وسطی میں 6جنگی بحری جہاز تعینات کر دئیے ۔
خبرنمبر9
امریکا فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جنگی جرائم کا پارٹنر بن رہاہے ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا سلامتی کونسل عالمی امن قائم کرنے میں ناکام ہے ، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، اسرائیلی دہشت گردی اور غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم روکنے کے لیے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
خبرنمبر10
دنیا والو ، ہماری مدد کو آؤ ، غزہ کی پکار ، بمباری سے بدترین انسانی المیےکا جنم، اسرائیلی بمباری سے بچنے والے دوائوں اورغذا کی قلت سے موت کے دہانے پر کھڑے ہیں، امداد پہنچ کر بھی جان بالب ، غزہ والوں کونہ مل سکی۔ بمباری کے باعث 17امدادی ٹرک رفاہ کراسنگ پر رک گئے۔ امداد منتقلی کا کامنہ ہوسکا، غزہ کی پٹی پر موجود فلسطینی ٹرکوں کو خالی واپس لوٹنا پڑا، بمباری سے امدادی ٹرکوں کونقصان پہنچنےکا بھی خدشہ، امداد پر بمباری نہ کی جائے اقوام متحدہ کی منت سماجت،
خبرنمبر11
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے گورنر ہائوس کے باہرشمعیں روشن کرنے کی تقریب ، گورنر نے کہا فلسطینیوں کے لیےامداد لے کر مصرجا رہا ہوں ، میری گورنر شپ جاتی ہے تو جائے پرواہ نہیں ،اسرائیلکی پشت پناہی کرنے والوں کابائیکاٹ کرنا ہوگا۔
خبرنمبر12
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا رواں ہفتے سینٹ اجلاس بلانےکا فیصلہ ، سیاسی جماعتوں نے فلسطین کی صورتحال پر بحث کے لیے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی ۔ سیشن کا مقصد فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرناہے ۔
خبرنمبر13
آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مہنگی کیے جانے کاامکان ، نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترکی زیر صدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بھی گیس کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ اجلاس میں 10لاکھ ٹن گندم درآمد کیے جانے کی اجازت دینے جانے کا بھی امکان ،
خبرنمبر14
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100انڈیکس 51ہزار400 پوائنٹس پر پہنچ گیا، 100انڈیکس مئی 2017میں51ہزار پوائنٹس کی سطح پر تھا، انٹر بینک میں ڈالر 15پیسے مہنگا، 278روپے 95پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میںڈالر 280روپے 50پیسے میں فروخت
خبرنمبر15
ایندھن کی عدم فراہمی ، پی آئی اے کی 27پروازیں منسوخ، کراچی سے لاہور ، رحیم یار خان اورپشاورکی دوطرفہ 7 ، کراچی سے ملتان ، دبئی اورسلام آباد کی 6، اسلام آباد سے دبئی ، دوام ، جدہ کی 4پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ اسلام آباد سے ابو ظہبی اور کوئٹہ کی 3پروازیں بھی اڑان نہیں بھریں گی۔
خبرنمبر16
سانحہ بلدیہ ، حماد صدیقی و دیگر کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بینک اکائونٹس بلاک ، ملزمان کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی ۔ عدالت کا صوبے بھر کے تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ،اکائونٹس بندکرنے کا حکم ، 4ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی، آئی جی سندھ نے بتایا 50ہزار مفرور ملزمان میں سے 13ہزار کی ولدیت اورگھر کے پتے درج نہیں ، جسٹس امجد سو نے ریمارکس دئیے یہ تو 1980سے چلتا آرہاہے آپ آئے ہیں تو کچھ کر کے ہی جائیں،
خبرنمبر17
محکمہ صحت سندھ نے آڈٹ رپورٹ ملنے تک نجی اداروں کی فنڈنگ روک دی ، مزید گرانٹ کے لیے ایس آئی یو ٹی اور انڈس اسپتال و دیگر نجی اداروں کو آڈٹ رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔ نگران وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اداروں کو 2022میں87ارب روپے کی گرانٹ دی گئی ، رقم کہاں خرچ ہوئی اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ، جب تک نجی ادارے آڈٹ رپورٹ نہیں دیں گے مزید گرانٹ نہیں دی جائے گی۔
خبرنمبر18
غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 8دن باقی، غیر قانونی مقیم افغانیووں کو 31اکتوبر تک ملک چھوڑنا ہوگا گرنا ہوگا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔
خبرنمبر19
فرانسیسی اسپائیڈر مین امن کا پیغام لیے ٹاور پر چڑھ گیا، عالمی رہنمائوں سے مطالبہ کیا اسرائیل فلسطین تنازع کو پرامن انداز میں حل کیا جائے ۔ بصورت دیگر ہم تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر ہیں۔
خبرنمبر20
ورلڈکپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے ہرا دیا، ویرات کوہلی 49ویں سنجری نہ بنا سکے ، 95ر آئوٹ ،نیوزی لینڈنے پہلے کھیلتے ہوئے 273رنز بناے تھے ۔ بھارت کی جیت پر دھرم شالہ میں شاندار آتش بازی۔


