خبرنمبر1
فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کی ساعت شروع، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے ، وفاقی حکومت نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کر ادیا تھا، ملزمان کے مفادات کیلئے ٹرائل ضروری ہیں ، ملزمان کے مفادات کیلئے ٹرائل ضروری ہیں۔ ٹرائل سے ہی ملزمان کا تعین ہوسکے گا، ملزمان کےٹرائل سپریم کورٹ کی کارروائی کے نائج سے مشروط رہیں گے ۔ مجموعی طور پر 102افراد کو فوجی تنصیبات پر حملوںمیںملوث ہونےکے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کاپاکستان آرمی ایکٹ 1952کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔ وفاقی حکومت کے جواب کا متن
خبرنمبر2
حکومت عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگانے کو تیار ، گیس کی قیمتوں میں 193فیصداضافےکا امکان، منظوری متوقع، قیمتوںمیں اضافےکےلیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، آئی ایم ایف کے مطالبے پر نرخوں میں اضافہ یکم جولائی سے کرنے کی تجویز زیر غور، سمری مانیٹرنگ فنڈ کے ساتھ پہلے ہی شیئر کی جا چکی ۔یکم کواضافہ نہ ہونے پر گیس کمپنیوں کو 46ارب روپے کا نقصان ہوا۔،
خبرنمبر3
پورے پاکستان نےنوازشریف کا بہترین استقبال کیا۔ لوگ طویل سفر کر کے لاہور پہنچے ، نوازشریف ملک کو مشکلات سے نکال سکتےہیں، 2017 میں مہنگائی کی یہ صورت حال نہ تھی قائدن لیگ نے اپنے دورمیںلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا،عوام کوآج بھی نوازشریف سے ہی امید ہے ، جھوٹے الزامات لگا کر نوازشریف کو اقتدار سے باہر کیا گیا۔ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو


