خبرنمبر1
اگراسرائیل نے جنگ بند نہ کی تو خطے کے حالات قابوسےباہر ہو جائیں گے ۔ ایران نے عالمی برادری پر واضح کردیا، ترک صدرکا حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سے رابطہ ، جنگ بندی کے لیے ترک کوششوں سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار،عراقی صوبے الابنار میں امریکی ایئر بیس پر راکٹ حملے ،حزب اللہ کی بھی جوابی کارروائیاں ، مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا،
خبرنمبر2
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو گی کہ ہم اپنے ہی ملک میں غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں ، شرم کی بات ہے کہ وزیراعظم بجلی کےبلوں میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت کی بات کرتے ہیں ۔ ملک اس وقت آئی ایم ایف کی گرفت میں ہے ،
خبرنمبر3
غیر شرعی نکاح کیس، اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہ ہو سکے ، سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں سماعت دن ایک بجے دوبارہ ہو گی۔ دوسری جانب مظفرگڑھ میں لیہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان ، سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش ، عظمیٰ خان اوران کے شوہرپر لیہ میں 2561 کنال اراضی ، جعلسازی سے خریدنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے ۔
خبرنمبر4
سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی ، مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ ، پرویز الٰہی راولپنڈی سے لاہورتک کے سفر کے لیے فٹ نہیں ، اڈیالہ جیل حکام نے عدالت میں میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی۔ عدالت آج پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم جاری کررکھاتھا۔
خبرنمبر5
استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کے کیس کا فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبشلمنٹ الیکشن کمیشن میں طلب ، الیکشن کمیشن کی دونوں سیکرٹریز کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت، دونوں افسران کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا تبادلہ نہ کرنے پر طلب کیا گیا۔
خبرنمبر6
لاہور میں کینسر ہسپتال بنے گا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اصولی منظوری دے دی۔ محسن نقوی نے پلان بھی مرتب کر لیا۔ کینسر اسپتال کے لیے مجوزہ اراضی اور اسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا۔محسن نقوی کا کہنا ہے اعلیٰ معیار کا سرکاری کینسر اسپتال پنجاب کے عوام کی ضرورت ہے ۔


