خبرنمبر1

دواؤں سے محروم غزہ کے اسپتال میں بے ہوشی یا سن کیے بغیر زخمیوں کے علاج اور آپریشن، ٹانگ کی سرجری کے دوران بچہ قرآن کی تلاوت کرتا رہا، 16روز سے جاری بمباری کے باوجود فلسطینیوں کا حوصلہ قابل دید ہے ، غزہ کے اسپتال لائی جانے والی بچی کے جسم پر بارود کے اثرات نمایاں،عملے نے توجہ ہٹائی تو بچی مسکرا دی،

خبرنمبر2

غزہ کی المناک صورتحال کو دنیا کا کوئی لفظ بیان نہیں کرسکتا، غزہ کو بچایا جائے یو این ایجنسی برائے ریلیف، راویہ حلس کا کہنا ہے اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں میں خوراک، پانی اور بجلی نہیں، کسی ایسے کے منتظر ہیں جو انہیں خوراک اور پانی دے ، یو این شیلٹر میں شیر خوار، بڑے ، بچے ، بزرگ ،مریض سب پناہ لیے ہوئے ہیں۔ لوگ مررہے ہیں ، ہمیں انسولین کی ضرورت ہے ۔ ہم انہیں کچھ نہیں  دے پارہے ۔

خبرنمبر3

سندھ میں کم سے کم اجرت 32ہزار روپے کرنے کے لیے اقدامات، نگران وزیراعلیٰ سندھ کی سیکرٹری لیبر کو سمری بھجوانے کی ہدایت، مزدور وفد نے آگاہ کیا تھا کہ اب تک کم از کم اجرت 25ہزار روپے نافذ ہے ۔

خبرنمبر4

کراچی آئی جی آفس میں اتفاقیہ گولی چلنے سے اہلکار زخمی،زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔