پشاور(ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے نامزد ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کو قتل کے مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جہانزیب شنواری کے روبرو ہوئی۔
عدالت نے محمود جان کی درخواست خارج کردی جس پر پولیس نے سابق ڈپٹی اسپیکر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
سابق ڈپٹی اسپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما محمود جان پر الزام ہے کہ انہوں نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا، اس کا مقدمہ محممود جان کے خلاف پولیس تھانہ ریگی میں درج ہے۔
محمود جان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے درخواست خارج کردی۔