لاہور(ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اشتعال انگیزگفتگو کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیل کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کیس کی سماعت کی۔

مریم اورنگزیب نے بریت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو سے متعلق کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی گفتگو کی ذمہ دار ہوں۔

مریم اورنگزیب نے عدالت سے بریت کی درخواست منظورکرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔ مریم اورنگزیب کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔