اسلام آباد (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی العزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی ۔
پیشی سےمتعلق سرکلر جاری کردیا گیا ہے ۔ جاری سرکلر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی جنہیں رجسٹرار آفس سے انٹری کارڈ جاری ہوں گے۔
پٹشنرز و وکلا ٹیم کے پندرہ افراد اور 10 لا ء افسران کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
30صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
واضح رہے کہ سماعت کےلیے لیگی قائد نواز شریف کل اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں گے۔


