خبر نمبر 1
فوجی عدالتوں میں سویلیئنز کا ٹرائل غیر موثر قرار آرمی ایکٹ کا سیکشن ٹو ڈی ون آئین کے برخلاف قرار سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا 9 اور 10 مئی کے تمام ملزمان کا ٹرائل سول عدالتوں میں چلانے کا حکم سیکشن ٹو ون ڈی کے حوالے سے جسٹس یحیی آفریدی علیحدہ نوٹ لکھیں گے دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے ٹرائل کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیے تھے کہا جب جرم فوج سے متعلق ہو تو آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے ۔۔۔
خبر نمبر 2
سائفر کو اپنے پاس رکھ کر ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا اور پاکستان کے سیکیورٹی سسٹم پر کمپرومائز کیا چیئرمین پی ٹی ائی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کا متن سامنے آگیا کہا گیا کہ وزارت خارجہ نے سائفر بھیجا آپ نے واپس نہیں کیا مجاز نہ ہونے کے باوجود سائفر کو ذاتی مفاد میں استعمال کیا اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا منصوبہ بندی بنی گالہ میٹنگ میں شریک ملزم شاہ محمود کے ہمراہ کی گئی آپ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن پانچ اور نو کے مرتکب ٹھہرے۔۔
خبر نمبر 3
سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیز یہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی کے لیے اسلام اباد ہائی کورٹ کا در کھٹکھٹا دیا سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی استدا اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینچ تشکیل دے دیا چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ کل سماعت کرے گا لیگی قائد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اسلام اباد ہائی کورٹ اور توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت میں کل ہوگی ۔۔
خبر نمبر 4
90 روز میں الیکشن والی بات ممکن نہیں وہ بات بتائیں جو ممکن ہو درخواست بروقت مقرر ہوتی تو ابھی تک فیصلہ ہو چکا ہوتا چیف جسٹس قاضی فائض عیسی کے الیکشن کے بروقت انعقاد سے متعلق کیس میں ریمارکس کہا اگر آئین میں کچھ درج ہے تو وہ حرف آخر ہوگا کیا آئین میں ایسا کچھ درج ہے کہ ہر الیکشن سے قبل مردم شماری ہو صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا کہ آئین میں ایسی کوئی شق نہیں کہ ہر انتخابات سے قبل مردم شماری لازم ہے نئی مردم شماری اور حلقہ بندی کو بنیاد بنا کر انتخابات میں تاخیر بھی ممکن نہیں ۔۔
خبر نمبر 5
اس سے پہلے کہ کوئی اور ادارہ حکم جاری کرے الیکشن کمیشن اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے فوری الیکشن کی تاریخ دے بلاول بھٹو کا ایک بار پھر مطالبہ الیکشن میں تاخیر انتخابات نہ کرانے کے مترادف قرار دے دی چیئرمین پیپلز پارٹی کا سپریم کورٹ میں آئین کی 50 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب پریکٹس اینڈ پروسیجر عدالتی فیصلوں کو امید کی کرن بھی کہہ دیا ۔۔۔
خبر نمبر 6
اگر کوئی کہے کہ پارلیمنٹ کو آگ لگا کر جمہوریت کا چیمپین رہوں گا تو قانون یہ نہیں مانتا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ ایک مخصوص جماعت کو جتوانے کا نام ہے تو کچھ نہیں کہہ سکتے ہر سیاسی جماعت کو اپنے بیانیے اور پروگرام پر توجہ رکھنی چاہیے الیکشن کی تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے گا پھر ووٹ کا فیصلہ ہوگا نواز شریف کے بائیو میٹرک پر حکومت نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ۔۔۔
خبر نمبر 7
کرکٹ ورلڈ کپ کے سنسنی خیز ٹاکرے پاکستان کا افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف کپتان بابر اعظم 74 اور عبداللہ شفیق 58 رنز بنا کر نمایاں رہے افتخار احمد کا آخر میں لاٹھی چارج چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی شاداب خان نے 38 گیندوں پر 40 رنز بنائے سعود شکیل 25 امام الحق 17 اور محمد رضوان 8 رنز بنا کر چلتے بنے افغانستان کے نور احمد نے تین اور نوین الحق نے دو وقتیں حاصل کیں محمد نبی اور عظمت اللہ عمر زئی کی ایک ۔ایک وکٹ ۔۔۔
خبر نمبر 8
جنگ زدہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لینے لگا خوراک ادویات اور ایندھن ختم اسرائیل نے ایک بار پھرایندھن کے ٹینکر کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی مٹھی بھر امداد پر مشتمل ایک اور قافلہ رفع بارڈر کراسنگ سے غذہ پہنچ گیا امریکی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ اسرائیل کو سیکیورٹی امداد کی مسلسل فراہمی کی یقین دہانی کرائی جو بائیڈن کا کانگرس سے اسرائیل کے لیے 14.3 بلین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری کا مطالبہ ۔۔۔
خبر نمبر 9
شاندار ذہنوں کی پرورش اور انہیں قومی خدمت کے لیے پوری طرح تیار کرنا عظیم خدمت ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانوکیشن سے خطاب سپہ سالاد نے گریجویٹس ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی حصول علم اور سیکھنے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر نسٹ کی بھی تعریف آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو تمغوں سے نوازا کانوکیشن کے دوران بیچلرز ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبا نے ڈگریاں حاصل کی ۔۔۔
خبر نمبر 10
چین کے ساتھ ایم ایل ون سمیت 20 کے قریب ایم او یو ایس پر دستخط ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دورہ چین کو کامیاب قرار دے دیا کہتے ہیں چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا ملکی معاشی اور معاشرتی ترقی میں تیزی آئے گی چین کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ انوار الحق کاکڑ مزید بولے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی واپس جائیں اور اپنی حکومت سے پاسپورٹ لے کر آئیں ۔۔۔
خبر نمبر 11
توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیشی کا معاملہ وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی ائی کی انتخابی ادارے میں پیشی کو سیکیورٹی رسک کہہ دیا موقف سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا زر وزارت داخلہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے انہیں کل پیش نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔
خبر نمبر 12
پی آئی اے کو درپیش ایندھن کا بحران اڑان میں رکاوٹ بن گیا قومی ایئر لائن کی آج مقامی اور بین الاقوامی 27 پروازیں منسوخ صورتحال اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی پریشان کن سعودی عرب میں وفات پانے والے پانچ پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی مشکل ہو گئی۔۔۔
خبر نمبر 13
نگران وزیراعلی پنجاب میں لاہور کے مناواں اسپتال کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا کہتے ہیں کہ پنجاب 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے لیکن سرکاری سطح پر ایک بھی سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال نہیں محسن نقوی نے ایل ڈی ون ونڈوز سیل کا اچانک دورہ کیا اور سائلین کے مسائل پوچھے وزیراعلی نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کا بھی دورہ کیا ۔۔۔
خبر نمبر 14
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری درجنوں ملزمان گرفتار سینکڑوں کے خلاف مقدمہ درج گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 234 بجلی چوری میں مولوث کنکشنز پکڑے گئے 23 افراد گرفتار جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک گیسٹ ہاؤس میں بجلی چوری پکڑ لی ماہانہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا تھا ترجمان لیسکو کے مطابق گیسٹ ہاؤس کے دونوں کنکشن منقطع اور مالکان کے خلاف ایف آئی ار درج کرا دی دو لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔۔۔
خبر نمبر 15
پاکستان رواں مالی سال 25 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گا ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 15 لاکھ ٹن حکومتی سطح پر اور 10 لاکھ ٹن گندم نجی شعبہ درآمد کرے گا کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 10 لاکھ ٹن گندم درامد کی منظوری دیے جانے کا امکان گندم حکومتی سطح پر روس سے خریدی جائے گی ۔۔۔


